بھٹکل29/مئی (ایس او نیوز) سعودی عربیہ کے تجارتی شہر دمام میں بھٹکل مسلم جماعت منطقۃ الشرقیہ کے انتخابات میں عام اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے 27 اراکین کا انتخاب کیا جس میں چھ نئے چہرے بھی شامل ہیں۔
جماعت کی طرف سے نامزد الیکشن کمشنر جناب جاوید کولا نے بتایا کہ انتخابات کے لئے جملہ 50 اراکین نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا، بعد میں پانچ اراکین نے اپنے نام واپس لئے، اس طرح 27/ اراکین انتظامیہ کے انتخاب کے لئے 45/ اراکین میدان میں تھے۔ 23 مئی کو ہوئے انتخابات میں اراکین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 86 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ اسی رات انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ منتخب شدہ 27 اراکین کے نام اس طرح ہیں:مولانا تنویر جوشیدی، ارشاد صدیقہ (ّشاہ بولّی)، عیسیٰ شاہ بندری، مولوی ثناء اللہ ایم ایچ، رئیس صدیقہ، عبدالمتین ایس کے، خطاب معلم، سعود میگون، عبدالرحمن پٹیل، سید فاروق پیرزادے، سرفراز جاکٹی، عمیر برماور، مولوی جوّاد سُکری، ریحان محتشم، الطاف جوشیدی، عبدالجلیل ائیکری، امتیاز ایس ایم، مولانا عبدالباسط حافظ، طیب موٹیا، حبیب اللہ محتشم، ھشام برماور، عبدالحمید کولا، اعجاز اکرمی، سید عاطف مالکی، مولوی فیاض احمد، ارشد حسن کاڑلی، ضیاء شنگیری۔
منتخب شدہ 27 اراکین میں مولوی ثناء اللہ، عبدالمتین ایس کے، ریحان محتشم، امتیاز ایس ایم، حبیب اللہ محتشم اور اعجاز اکرمی پہلی بار انتظامیہ کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔
بتاتے چلیں کہ انتخابات سے قبل مؤرخہ 27/اپریل 2024ء بروز سنیچر کو منعقدہ مجلسِ انتظامیہ میں جناب محمد یونس قاضیا کو بالاتفاق سرپرست منتخب کیاگیا، نیز تحلیل ہونے والی انتظامیہ میں سے پانچ اراکین کولا محمدجاوید ، ائیکری محمد اقبال ، شاہ بندری پٹیل محمد فاروق ، علی اکبرا سید ارشاد اور سعدا محمد فہیم کو آئندہ میعاد کے لئے منتخب کرتے ہوئے الیکشن کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی اور ان میں سے جاوید کولا کو الیکشن کمشنر منتخب کیا گیا۔
بدھ کو ساحل آن لائن سے فون پر بات کرتے ہوئے جناب جاویدکولا صاحب نے بتایا کہ نئی انتظامیہ منتخب ہونے کے بعد اب اگلے تین چار دنوں کے اندر پہلی میٹنگ بلائی جائے گی جس میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں آئے گا اورنئے صدر کے انتخاب کے بعد صدر کے اختیار سے مزید تین اراکین کو انتظامیہ میں شامل کیا جائے گا۔ اس طرح جماعت 36 اراکین انتظامیہ پر مشتمل ہوگی۔