بی جے پی قومی صدر امیت شاہ کی نگرانی میں کالا دھن سفید کیا گیا بیرون ملک میں ایک لاکھ کروڑ کے تین سیریل کے نوٹوں کی پرنٹنگ: ایچ کے پاٹل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th April 2019, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍اپریل(ایس او نیوز) بڑی قدر والے1000اور 500کے نوٹ منسوح کئے جانے کے موقع پر بیرون ملک میں ایک لاکھ کروڑ روپئے کے تین سیریل نمبروں کے نوٹ طبع کرتے ہوئے پونجی پتی اور مالداروں کے کالے دھن کو سفید بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ مالداروں کے پاس موجود غیر قانونی رقم کو قانونی بناتے ہوئے بد عنوانی کی گئی ہے ۔ اس قسم کا گمبھیر الزام کے پی سی سی کی تشہیری کمیٹی کے صدر ایچ کے پاٹل نے عائد کیا ۔ بروز ہفتہ ایک ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس کے موقع پرانہوں نے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے مرکزی حکومت کے افسرں کو استعمال کرتے ہوئے کی گئی بدعنوانی کی دستاویزات کو جاری کیا ۔ گزشتہ5برسوں کے دوران ہمارے ملک کی اقتصادی ومعاشی حالت انارکی کی سمت جانے کی وجہ نریندر مودی ہیں ۔ یہی ان کا کارنامہ ہے ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دورِ اقتدار میں روز گار فراہمی کی تعداد40.79کروڑ تھی ۔ گزشتہ 5برسوں کے دوران یہ تعداد1.90تک گھٹ گئی ہے۔ مذکورہ اعدا د وشمار کسی پرائیویٹ ادارہ یا ایجنسی کی طرف سے جاری نہیں کئے گئے ۔ مرکزی حکومت کی عمل داری میں موجود محکمہ جات نے ہی یہ اعدادو شمار جاری کئے ہیں۔ اس بارے میں غور وفکر نہ کرنے والے مودی محکمہ کی طرف سے تحقیقات کئے جانے والے پیرامیٹروں کو بدلنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ یہ ہماری اور ملک کی بد نصیبی ہے ۔ نوٹ بندی اور بڑے نوٹوں کو چلن سے باہر کرنے کا عمل صنعت کاروں کے ذمہ تھا ۔ غیر قانونی رقم کو قانونی بنائے جانے کاایک معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ کالے دھن کو سفید بنانے کی سازش بی جے پی کے مرکزی دفتر میں ہی رچی گئی ہے ۔ یہ خبر انتہائی چونکانے والی ہے ۔ملک کے چند ذرائع ابلاغ کی جانب سے کی گئی تحقیقاتی رپورٹ اور خفیہ کارروائی میں بی جے پی کی یہ سازش بے نقاب کی گئی ہے۔ اس سازش کے 18ویڈیو www.tnn.world ویب سائٹ میں دستیاب ہیں ۔ پہلے ویڈیو میں کی گئی وضاحت کے مطابق بی جے پی قومی صدر امیت شاہ کی نگرانی میں جئے شاہ کے ذریعہ کئے گئے کاروبار کا پتہ چلتاہے ۔اس کے لئے مرکزی تحقیقاتی خفیہ ایجنسیوں کا منظم طور پر غلط استعمال کیا گیا ہے۔ ریسرچ اینڈ انلائسس ونگ (آر اے ڈبلیو) را کے افسر راہل رتھیر کر کے ساتھ ٹی این این ورلڈ کی جانب سے کی گئی خفیہ کارروائی میں 3لاکھ کروڑ روپئے نوٹوں کو نئے نوٹوں سے بدلنے کا مکروہ چہرہ منظر عام پر لایا گیا ہے۔ یہ منظر ویڈیو میں محفوظ ہوگیا ہے ۔ ایک لاکھ کروڑ روپئے پر مشتمل 3سیریل کے نوٹوں کو بیرون ملک میں طبع کیا گیا ۔ بیرون ملک میں پرنٹ شدہ 3لاکھ کروڑ روپئے کو تین قسطوں میں فضائیہ کے سازو سامان لے جانے والے طیارہ کے ذریعہ دہلی کے ہنڈن فضائیہ ایر بیس لایا گیا ۔ اس کی تفصیلی وضاحت ویڈیو میں دکھائی گئی ہے ۔ ایچ کے پاٹل نے کہا کہ نوٹوں کی منتقلی ، تبدیلی کی کارروائی امیت شاہ کی قیاد ت میں ہی چلی ہے ۔ اس کیلئے نوٹ بدلنے کی کارروائی کا کمیشن 15سے 40تک اضافہ ہوگیا ۔ ویڈیومیں ایک آدمی اس کی وضاحت کرتا نظر آرہا ہے ۔ بیرون ملک میں پرنٹ شدہ نوٹ فضائیہ کے طیارہ سے دہلی کے ہنڈن اےئر بیس لایا جاتاہے پھر وہاں سے مختلف محکموں کے افسروں کے ذریعہ مہاراشٹر کے ایک گودام میں نوٹوں کو منتقل کیا جاتاہے ۔ وہاں سے مختلف بینکوں کو رقم روانہ کی جاتی ہے ۔ یہ سب باتیں ویڈیو میں ہے ۔ملک کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا گھوٹالہ ہے ۔ یہ سب بر سر اقتدار پارٹی کے قومی صدر کی راست نگرانی میں ہونے کا انکشاف ویڈیو میں ہوا ہے۔اس طرح کالے کرتوت کے ذریعہ ملک کی معیشت پر کاری ضرب لگائی گئی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی خفیہ کارروائی کے مناظر اور مالیاتی بدعنوانی کی تفصیلات سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو روانہ کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے رفقاء جج صاحبان کو یہ تفصیلات بھیجی گئی ہیں۔ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لینا ہوگا ۔ مکمل طو رپر انتہائی شفافیت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی تحقیقات کئے جانے کی ایچ کے پاٹل نے مانگ کی ۔ سچائی کو منظر عام پر لاتے ہوئے مناسب اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...