بی جے پی کی سیاست سے پورا ملک مایوس: سچن پائلٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th May 2019, 2:03 PM | ریاستی خبریں |

جے پور،18/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں تشدد اور ناتھو رام گوڈسے پر پرگیہ ٹھاکر کے بیان کو لے کر بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ حکمراں پارٹی کی سیاست سے پورا ملک مایوس ہوا ہے۔ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے کہا کہ پہلی بار الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کو اتنے سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ چند دنوں میں جس طرح کی سیاست کا ڈھانچہ حکمراں جماعت نے تیار کیا ہے اس سے نہ صرف کانگریس اوردیگر سیاسی پارٹیاں بلکہ پورے ملک میں ایک مایوسی کا ماحول بنا ہے۔بھوپال سے بی جے پی امیدوار پرگیہ ٹھاکر کے بیان کو افسوسناک بتاتے ہوئے پائلٹ نے کہاکہ راشٹرپتاگاندھی کے قاتل کومحب وطن بتانے والے شخص کو بی جے پی کے کسی بڑے لیڈر نے نہ تو ٹوکا اور نہ ہی روکا۔نہ ہی بیان کی تردید کی نہ ان کو پارٹی سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صرف پارٹی ان کے بیان سے الگ ہو جائے اتنا کافی نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ ٹھاکر نے اپنے ایک بیان میں گوڈسے کو محب وطن قرار دیا ہے۔پائلٹ نے کہا پولنگ کے چھ مراحل پر جو اب تک کے نتائج سامنے آئے ہیں اس میں بی جے پی ہر مرحلے میں پچھڑ رہی ہے۔وزیر اعظم مودی، امت شاہ اور بی جے پی کے دیگر رہنماؤں کے بیان مسلسل آ رہے ہیں ان سے اندازہ لگ جاتا ہے کہ ان میں بوکھلاہٹ ہے۔مغربی بنگال میں حالیہ واقعات پر پائلٹ نے کہاکہ جو حقیقت کولکاتہ میں ہمارے سامنے آئی ہے ان سے صاف ہے کہ بی جے پی بنگال اور کولکاتہ میں باہر سے لوگ لے کر آئی تاکہ روڈشو میں تعداد دکھاسکیں۔وہاں پر جو کارنامہ انجام دیا گیا وہ قابل مذمت ہے۔پائلٹ نے وزیر اعظم کے بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ممتا بنرجی، ان کی پارٹی اور لیڈروں کا موازنہ کشمیر میں جو پتھرباز ہیں ان سے کی ہے، آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ملک کے وزیر اعظم ایک منتخب وزیر اعلی کے مقابلے علیحدگی پسند نظریے کے پتھربازوں سے کر رہے ہیں۔پائلٹ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن جیسے آزادادارے کو اتنے سارے سوالات کا جواب دینا پڑ رہا ہے۔الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک ہو گیا ہے۔ نائب وزیر اعلی نے کہا کہ بی جے پی کو بنگال کا تشدد تو نظر آرہا ہے اوروہ مذمت کر رہی ہے لیکن رائے بریلی سے کانگریس کی رکن اسمبلی پر جو جان لیوا حملہ ہوا اس کی ایک بار بھی بی جے پی، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے مذمت نہیں کی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...