بی جے پی کی ’400 پار‘ والی فلم پہلے ہی دن سپر فلاپ ہو گئی، تیجسوی یادو کا مودی حکومت پر طنزیہ حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st April 2024, 11:02 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 21/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) بہار میں لوک سبھا انتخاب کی چار سیٹوں پر ووٹنگ ہونے کے ایک دن بعد آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ہفتہ کے روز بی جے پی پر طنزیہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ’400 پار‘ والی فلم پہلے ہی دن ’سپر فلاپ‘ ہو گئی ہے۔ انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ میں ہی یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بی جے پی کا 400 سے زیادہ سیٹ جیتنے کا دعویٰ بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ میں بہار کی 4 سیٹوں پر جمعہ کے روز ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ کے دوران کا ماحول دیکھ کر اپوزیشن پارٹیاں کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا راستہ پہلے ہی مرحلے میں ہموار ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’کاٹھ کی ہانڈی بار بار نہیں چڑھتی۔ بی جے پی کے دن اب ختم ہو چکے ہیں۔ ہم (انڈیا اتحاد) بہار کی وہ سبھی چار سیٹیں جیت رہے ہیں جہاں پہلے مرحلہ (19 اپریل) میں ووٹنگ ہوئی ہے۔‘‘

تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ بہار کی چار لوک سبھا سیٹوں گیا، اورنگ آباد، جموئی اور نوادہ میں 2019 عام انتخاب کے مقابلے ووٹ فیصد یقیناً کم رہا، لیکن ان سبھی انتخابی حلقوں میں جیت کے تئیں انڈیا اتحاد مطمئن ہے۔ انڈیا اتحاد میں شامل ایک دیگر پارٹی وی آئی پی (وکاس شیل انسان پارٹی) چیف مکیش سہنی نے اس تعلق سے کہا کہ ’’بہار میں جمعہ کو جن انتخابی حلقوں میں ووٹ ہوئے، ان سبھی چار سیٹوں پر انڈیا اتحاد کے امیدوار جیت رہے ہیں۔ ہم ریاست میں لوک سبھا کی بقیہ 36 سیٹیں بھی جیتیں گے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...