بی جے پی ملک میں روس اور چین جیسی جمہوریت لانا چاہتی ہے: دگ وجے سنگھ

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2023, 11:21 AM | ملکی خبریں |

گوالیار،27/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ ڈگ وجے سنگھ نے آج مرکز کی نریندر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر روس اور چین کی طرح ملک میں جمہوریت لانا چاہتے ہیں۔ دگ وجے سنگھ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے متعلق سوالات کے تناظر میں کہا کہ وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ روس اور چین کی طرح ملک میں جمہوریت لانا چاہتے ہیں۔ ان دونوں ممالک میں اپوزیشن کا کوئی لیڈر احتجاج کرتا ہے تو اسے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

سابق وزیراعلی نے راہل گاندھی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ انہوں نے ملکی مفاد میں سوالات کیے اور ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ انہیں بولنے سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ کانگریس اس سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ راہل گاندھی کے خلاف کی گئی کارروائی کے خلاف پارٹی پورے ملک میں احتجاج کر رہی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ راہل گاندھی نے صرف یہ پوچھا ہے کہ ملک کے صنعتکار اڈانی کی کمپنیوں میں 20,000 کروڑ روپے کیسے آئے؟ انہوں نے کہا کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد اڈانی گروپ کے حصص میں زبردست گراوٹ ہوئی اور سرمایہ کاروں کو بھاری رقم کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اڈانی کیس کی تحقیقات کے لیے جے پی سی (مشترکہ پارلیمانی کمیٹی) کی تشکیل کا مطالبہ کر رہی ہے، اس پر غور کیوں نہیں کیا جا رہا ہے۔

دگ وجے سنگھ نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر ملک میں پہلے جے پی سی تشکیل دی گئی ہے۔ بوفورس معاملے میں بھی ایسی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جے پی سی کی تشکیل کو قبول کرے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ عوام اس کی پالیسیوں سے پریشان ہیں۔ ساگر ضلع میں بجلی کے بل کی وصولی سے متعلق معاملے کا ذکر کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے کہا کہ حکومت خواتین کو ایک ہزار روپے دینے کا شور مچا رہی ہے اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ بجلی بل وصولی کے لیے خواتین کے ساتھ کیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں دگ وجے سنگھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حکومت بنے گی اور وزیر اعلیٰ کمل ناتھ ہوں گے۔ دگ وجے سنگھ کل رات ٹرین سے یہاں پہنچے اور آج یہاں پارٹی سے متعلق مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ آج رات وہ یہاں سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔