میسورو : کیا بس اسٹاپ گنبد تنازعہ بی جے پی ایم پی اور بی جے پی ایم ایل اے کے درمیان پُرخاش کا نتیجہ ہے ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th November 2022, 6:02 PM | ریاستی خبریں |

میسورو 17 / نومبر (ایس او نیوز)  پچھلے چند دنوں سے میسورو- اوٹی روڈ پر تعمیر شدہ بس شیلٹر کے اوپر بنے گنبد پر بی جے پی رکن پارلیمان پرتاپ سنہا کی طرف سے کھڑا کیا گیا تنازعہ  سرخیوں میں ہے ، کیونکہ بس شیلٹر پر بنے تین گنبدوں کو مسجد سے مشابہ قرار دیتے ہوئے رکن پارلیمان نے اسے نہ ہٹانے کی صورت میں خود ہی آگے بڑھ کر مسمار کرنے کی وارننگ دی ہے ۔

    دوسری طرف اس حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ایس اے رام داس نے  وضاحت کر دی ہے کہ " بس شیلٹر کے ڈیزائن کو غلط مفہوم دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔  اس  ڈیزائن کو میسورو پیلیس سے متاثر ہوکر تیار کیا گیا ہے ۔ اس تعلق سے سوشیل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے   اور میں نے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے  پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔"

    رام داس نے اسی قسم کی دوسرے بس شیلٹرس کے فوٹو گرافس شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ :" اوٹی روڈ پر بس شیلٹر کا ڈیزائن اس انداز میں پہلی مرتبہ نہیں بنایا گیا ہے ۔ اس قسم کے  بس شیلٹرس شہر کے دوسرے مقامات پر بھی موجود ہیں ۔ مگر اسی کو لے کر تنازعہ کھڑا کیا جا رہا ہے ۔"

    کانگریس کے ترجمان ایم لکشمن کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تنازعات بی جے پی کے اندر آپسی جھگڑوں کی عکاسی کرتے  ہیں ، اور میسورو  اوٹی روڈ بس شیلٹر گنبد تنازعہ رکن پارلیمان پرتاپ سنہا کی پست فرقہ ورارانہ ذہینت ظاہر کرتا ہے ۔" 

    جانکاروں کا کہنا ہے کہ یہ تنازعہ رکن پارلیمان اور ایم ایل اے رام  داس کے درمیان پائی جانے والی پرانی رقابت ، پرخاش اور رنجش کا نتیجہ ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ بی جے پی کے ان دو سیاسی لیڈروں کے بیچ تکرار اور ایک دوسرے کی ہزیمت کرنے کے معاملے اکثر پیش آتے رہتے ہیں ۔ 

    اس بیچ ایم ایل اے رام داس کی شکایت پر تفتیشی پہلو سے توجہ دیتے ہوئے پولیس کمشنر ڈی رمیش نے اپنے سینئر پولیس افسران کے ساتھ مذکورہ بس شیلٹر پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ 

    سوشیل میڈیا پر ایک خبر بھی عام ہو رہی ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی نے اس بس شیلٹر کو غیر قانونی تعمیر قرار دیتے ہوئے اسے ہٹانے کے لئے میسورو سٹی کارپوریشن کے کمشنر اور کے آر آئی ڈی ایل کے ایگزیکٹیو انجینئر کو نوٹس جاری  کی ہے ۔ لیکن ایم سی سی اور کے آر آئی ڈی ایل کے افسران نے ایسی نوٹس موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ :" این ایچ اے آئی کی طرف سے ہمیں کسی قسم کا نوٹس نہیں ملا ہے ۔"

    اسی دوران راتوں رات تنازعہ میں گھرے اس بس شیلٹر پر " جے ایس ایس کالج بس اسٹاپ" نام کا بورڈ لگ گیا ہے اور اس پر وزیر اعظم نریندرا مودی ، وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی اور ستور مٹھ کے شیوراتری راجیندرا سوامی کے تصاویر بنی ہوئی ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایم پی پرتاپ سنہا کی طرف سے تنازعہ کھڑا کیے کے جانے کے بعد یہ بورڈ یہاں آویزاں کیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...