بی جے پی کے سینئر لیڈر آر اشوک نے سدارامیا اور کمار سوامی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th May 2019, 11:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،26؍مئی (ایس او  نیوز) سوکھے درخت کے پتوں کی مانند جھڑرہے کانگریس اراکین اسمبلی کی آنکھوں میں اندھیراچھا گیا ہے۔ انہیں آگے کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہے۔ ریاست کے عوام نے مخلوط حکومت کی چڈی پھاڑدی ہے۔ اس قسم کی طنزیہ باتیں بی جے پی کے سینئر قائدآر اشوک نے کہیں۔ اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران اشوک نے کہا کہ باہمی ربط و مفاہمت اور کوآر ڈی نیشن کا جذبہ نہ رکھنے والے سدارامیا کو آرڈی نیشن کمیٹی کے صدر بنے ہوئے ہیں۔سدارامیا جو کہتے ہیں بالکل اس کے مخالف واقعات رونما ہوتے ہیں۔ ایڈی یورپا وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے وہ یہ کہتے آرہے ہیں، اب بھی ان کی اس فکر و سوچ کے بالکل مخالف ہونے جارہا ہے۔ شخصی ساکھ و وقار کامسئلہ رہتا ہی ہے۔ لیکن اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سدارامیا کو چاہئے کہ وہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیں اور ایچ ڈی کمار سوامی وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست کے 177اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کو سبقت حاصل رہی ہے۔ اگر اس وقت فوری طور پر ریاست میں اسمبلی انتخابات ہوں تو بی جے پی ریاست کے 177حلقوں میں جیت درج کرے گی۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس۔ جے ڈی ایس پرمشتمل مخلوط حکومت پانی میں ڈوبے جہاز کی مانند ہے۔ایک سال پہلے ہی مخلوط حکومت کے جہاز میں رکن اسمبلی رمیش جارکی ہولی نے سراخ کیا تھا، اس سراخ و چھید کی وجہ سے مخلوط حکومت کا جہاز مسلسل طور پر زیر آب آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے موقع پر ایچ ڈی دیوے گوڈا،سدارامیا اور کمار سوامی سمیت مخلوط حکومت کے قائدین نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طعن وطنزیہ حملہ کسے تھے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا کو چور، جھوٹا اور جیل کی ہوا کھایا ہوا پرندہ جیسے الفاظ سے تنقید و توہین کی۔ مودی اور ایڈی یورپا کی ہتک کرنے والوں کی آج کیا حالت ہوگئی ہے۔ اس پرغور اور احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔ کم از کم اب مخلوط حکومت کے قائدین کوچاہئے کہ وہ ایڈی یورپا کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر برائے تعمیر ات عامہ ایچ ڈی ریونا نے کہا تھا کہ نریندر مودی اگردوبارہ وزیر اعظم بنے تو میں وزارت سے مستعفی ہوجاؤں گا۔ لیکن اب ان کی حالت لیموں دیکھ کروقت گزارنے کی آگئی ہے۔ لیموں ریونا کو چاہئے کہ وہ اپنی بات پر عمل کرتے ہوئے جلد از جلد وزارت سے مستعفی ہوجائیں۔ ٹمکور میں ایچ ڈی دیوے گوڈا ہار گئے تو گبی سرینواس اور سی ایس پٹا راجو نے وزارت سے استعفیٰ دینے کی باتیں کی تھیں اور بی زیڈ ضمیر احمد خان نے کہا تھا کہ نریندر مودی دوبارہ وزیراعظم بن جائیں تو وہ واچ مین بن جائیں گے۔ کیا یہ کہنے والے اپنے کہے کے مطابق عمل کرکے بتائیں گے۔ اس طرح آراشوک نے مخلوط حکومت کے قائدین کوآڑے ہاتھو ں لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...