یوپی: بھاجپا لیڈر نابالغ بچوں  کے ساتھ جنسی عمل کا مرتکب، گرفتار، کئی فحش ویڈیوز برآمد 

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 8:09 PM | ملکی خبریں |

جالون /لکھنؤ،13جنوری (آئی این ایس انڈیا)  یوپی کے جالون ضلع میں بی جے پی شہر کے نائب صدر رام بہاری راٹھور کو ایک نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے گھر سے ایک ہارڈ ڈسک بھی برآمد کی ہے، جس میں پولیس کو متعدد قابل اعتراض ویڈیوز ہاتھ لگے ہیں، جس میں مبینہ طورپر ملزم رام بہاری راٹھور نابالغ بچوں کے ساتھ فعل قبیح کو انجام دے رہا ہے۔پولیس نے طبی معائنہ کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔اس کے علاوہ ملزم کو بی جے پی نے اپنی پارٹی سے بھی باہرکا راستہ دکھادیا ہے۔

یہ بھی غور طلب ہے کہ ملزم محکمہ ریونیو میں ’قانون دان‘ہے۔ یہ واقعہ جالون کے کونچ کوتوالی علاقے کے بھگت سنگھ نگر کا ہے۔ بھگت سنگھ نگر علاقہ کے دو نابالغ بچوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ان بچوں نے اپنے الزام میں کہاکہ بی جے پی کے نائب صدر شہر کے رام بہاری راٹھورسیاسی قد کا رعب دکھاکر انہیں گھر بلا کر ان کے ساتھ جبراً جنسی زیادتی انجام دیتے ہیں۔ اس شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے رام بہاری راٹھور کو گھر سے گرفتار کرلیا، نیز جب پولیس نے مکان کی تلاشی لی تو پولیس نے وہاں سے ایک ہارڈ ڈکس، لیپ ٹاپ اور ڈی وی آر بھی برآمد کیا،پولیس نے جب اس ہارڈ ڈکس کی تفتیش کی، تو اس ہارڈ ڈکس میں اُن نابالغ بچوں کے ساتھ جنسی عمل کے کئی ویڈیو ملے، جنھیں بی جے پی کے شہر نائب صدر رام بہاری راٹھور نے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس نے ان اشیاء کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر اودھیش کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ کونچ کوتوالی میں دو الگ الگ معاملات رپورٹ ہوئے ہیں، جس میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،اس سارے واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اس معاملہ میں مزید افراد کے ملوث کا امکان ہے۔بی جے پی شہر کے نائب صدر رام بہاری، جنہیں اب گرفتار کیاجاچکا ہے، خود کو بے گناہ قرار دیتے ہیں۔اُن کا کہناتھا کہ انہیں سازش کے تحت پھنسایا جارہا ہے۔ اُنہوں نے اِن لڑکوں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروایا تھا، جس کی پاداش میں اس سنگین معاملہ میں گھسیٹا گیا ہے۔خیال رہے کہ ملزم ایک ریٹائرڈ قانون داں بھی ہے، اور کئی سالوں سے بی جے پی شہر کا نائب صدر بننے کے بعد سیاست میں بھی متحرک ہے۔ پولیس فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور مزید کارروائی کرے گی۔بی جے پی کے ضلع صدر کی اجازت کے بعد ملزم رام بہاری راٹھور کو بی جے پی پارٹی سے نکال باہر کردیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔