کرناٹک کی مخلو ط حکومت کو گرانے کی کوشش نہ کی جائے، بی جے پی اعلیٰ کمان کی یڈیورپا کو سخت ہدایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th May 2019, 3:49 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔24/مئی(ایس او  نیوز) ملک بھر میں مودی لہر کے سبب اقتدار پر بی جے پی کی شاندار واپسی کے بعد ریاست میں حکومت بدلنے کے متعلق قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا لیکن اس دوران بتایاجاتاہے کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت نے ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا کو سخت ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی حال میں کرناٹک کی حکومت کو گرانے کی کوئی کوشش نہیں کریں۔

مخلوط حکومت کے بیشتر اراکین اسمبلی انتخابی نتائج کے بعد اتحادی پارٹیوں کے خلاف کھلے عام بیان بازی پر اتر آئے ہیں، اس کے باوجود بھی سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرنے کے لئے واضح ہدایت دی گئی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب تک کہ مرکز میں حکومت سازی کا عمل اور کابینہ کی تشکیل پوری نہیں ہوجاتی اس وقت تک کرناٹک یا مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی جانی چاہئے۔ جیسے ہی انتخابی نتائج کل منظر عام پر آنے لگے کئی بی جے پی لیڈروں نے بیانات جاری کئے کہ ریاست میں مخلوط حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ ان تمام بیانوں کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کی مرکزی قیادت سے کل دیر رات کرناٹک اور مدھیہ پردیش کی بی جے پی یونٹوں کو واضح طور پر ہدایت دی گئی کہ کسی بھی حال میں وہاں کی حکومتوں کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ اس دوران بتایا جارہاہے کہ برگشتہ کانگریس اراکین اسمبلی کا استعمال کرتے ہوئے آپریشن کمل کو آگے بڑھانے کی درپردہ کوششیں اپنی جگہ جاری ہیں۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...