ای ڈی-سی بی آئی پہنچی، بی جے پی کو چندہ ملا اور معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا، قلعی تو کھل چکی ہے، اکھلیش کا مودی حکومت پر حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2024, 11:53 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) الیکٹورل بانڈ کا معاملہ منظرِعام پر آنے کے بعد ہر جانب سے مودی حکومت پر تنقیدیں ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں اب سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی اور جانچ ایجنیسوں پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’ای ڈی اور سی بی آئی پہنچی، بعد میں بی جے پی کو چندہ ملا اور پھر معاملہ ٹھنڈا ہو گیا۔ اب قلعی کھل گئی ہے، کہاں ہیں جانچ ایجنسیاں؟‘‘ یہ بیان انھوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دیا۔

سماجوادی پارٹی کے صدر نے کہا کہ اب تو اخبارات میں بھی یہ بات آ گئی ہے کہ ’’کس کے یہاں کب ای ڈی اور سی بی آئی پہنچی اور بعد میں چندہ ملا اور پھر معاملہ ٹھنڈا ہوگیا۔‘‘ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’ہم اسے ڈرا دھمکا کر وصولی مانتے ہیں۔ بی جے پی والے اس پر کیا جواب دیں گے؟ اب تو حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ فہرست آ گئی ہے کہ کس سے کتنی رقم کی وصولی  ہوئی ہے۔ یہ کس قانون میں لکھا ہے کہ آپ وصولی کریں؟ الیکشن کمیشن پر تو بھروسہ ہے لیکن بی جے پی پر بھروسہ نہیں ہے۔‘‘

اکھلیش یادو نے مودی حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی تاریخ میں کسی نے بھی اتنی وصولی نہیں کی ہوگی جتنی بی جے پی نے کی ہے۔ ہم ایس بی آئی کے معاملے کو وصولی سمجھتے ہیں۔‘‘ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ ای ڈی اور سی بی آئی سے بڑی ہماری عوام ہے۔ اب یہی لوگ جمہوریت کو بچائیں گے۔ ووٹر لسٹ کی شکایتوں پر انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں الیکشن کمیشن پر تو بھروسہ ہے لیکن بی جے پی پر نہیں ہے۔ بی جے پی ملک کے آئینی اداروں کا استعمال کر رہی ہے۔ ایک افسر کو ہٹانے سے کوئی تبدیلی نہیں آ جائے گی۔‘‘

اکھلیش یادو سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ’’ہماری پارٹی اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔‘‘ سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کے بارے میں ایس پی صدر نے کہا کہ ’’بی جے پی کی فہرست جاری ہونے کے بعد ہماری فہرست بھی سامنے آ جائے گی۔ جونپور اور گھوسی سیٹوں پر ہم جیتنے والے امیدوار کو ٹکٹ دیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی دہلی سے لے کر لکھنؤ تک لوگوں کو دھمکیاں دے رہی ہے۔ سب کے سب وصولی میں لگے ہوئے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...