بی جے پی حکومت فرقہ پرستی وبدعنوانی کی سرپرستی کررہی ہے: ویلفیر پارٹی

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2022, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 24؍ستمبر (ایس او نیوز؍راست) فرقہ وارانہ تقاریر کے34 معاملات کو واپس لینے کا ریاستی حکومت نے جو فیصلہ کیاہے وہ تشویشناک ہے اور اس کی شدید مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔اس بات کااظہار ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین نے کیا اور کہاکہ محکمہ پولیس اور محکمہ قانون کی مخالفت کے باوجود اس طرح کا فیصلہ لینا براہِ راست فرقہ پرستی کی تائید کرنے کے برابرہے۔فرقہ پرستی،بدعنوانی کے ایسے معاملات ماضی میں کبھی نہیں دیکھے گئے ہیں،ریاست کی عوام کی فلاح پر ترجیح دئیے بغیر فرقہ پرستی و بدعنوانی کوبڑھاوادینے کیلئے ریاستی حکومت کام کررہی ہے۔کرناٹکا سیکولرزم کا اہم علاقہ ہے اور اسے امن کاباغ کہاجاتاتھا،لیکن بی جے پی کے اقتدارمیں آنے کے بعد سے یہاں کے سیکولرروایتیں اور تہذیب زمین بوس ہوچکی ہیں۔عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے بجائے حکومت خودہی نمائندگی کرتے ہوئے فرقہ پرستی کو بڑھاوادے رہی ہے جو ہماری بدقسمتی ہے۔فرقہ پرست روایت کو چھوڑ کر عام لوگوں کی ترقی کیلئے حکومت منصوبے بنائے،کسان طبقہ،مزدور اور متوسط طبقے کے لوگوں کی فلاح وبہبودی کیلئے کام کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...