بی جے پی کو ترقی کا مطلب ہی معلوم نہیں ہے: رام لنگاریڈی

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 12:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 9؍اگست(ایس او نیوز)بی جے پی حکومت کے سربراہ ملک کی ترقی کے بارے میں سوچنے کی بجائے سرکاری ملکیت والے اداروں کو پرائیوٹائز کرنے اور صنعت کار ادانی اورامبانی کو مزید دولتمند بنانے میں لگے ہوئے ہیں،جس سے ملک کے عوام کو کئی مشکلو ں کا سامناکرناپڑرہاہے۔بی جے پی کو ترقی کا مطلب ہی معلوم نہیں ہے۔یہ بات سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی رام لنگاریڈی نے کہی۔

انہوں نے یہاں انوگنڈ ناہلی کے متسندرامیں ہوبلی سطح کے کانگریس کارکنوں کے کنونشن کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ بی جے پی حکومت نے اپنے آٹھ سالہ دوراقتدار کے دوران ایک کے بعد ایک عوام پر صرف بوجھ ہی ڈالاہے،عوام کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی ہے اورنہ ہی ملک کی ترقی کی جانب توجہ دی ہے۔اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے دولتمندوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیر اعظم نریندرمودی اوروزیر داخلہ امیت شاہ عوام کومشکل میں ڈال کر سیاست کررہے ہیں اورعوام کا پیسہ لوٹ کر امبانی اور ادانی کی جیب بھررہے ہیں۔

مقامی رکن اسمبلی شرت بچے گوڈا نے اپنے خطاب میں کہاکہ ریاست میں بی جے پی حکومت آپریشن کنول کے ذریعے بنی ہے،اسے عوام نے موقع نہیں دیاہے اور عوام کی طرف سے منتخب حکومت نہیں ہے۔پیسوں کے بل پر اقتدار پرآئی حکومت بدعنوانیوں سے گھری ہوئی ہے،پولیس سب انسپکٹرس اور اساتذہ کی تقرریوں میں بھی بدعنوانیاں کر کے تمام حدوں کو پار کردیا ہے،یہاں تک کہ ترقیاتی اور تعمیری کاموں میں بھی 40فیصد کمیشن حاصل کرکے ملک بھر میں ہی نہیں بلکہ دنیابھر میں بدنام ہوچکی ہے۔صرف عوام کا پیسہ لوٹنے والی حکومت پر سے عوام کا اعتماد اٹھ چکاہے اورآئندہ سال منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں عوام بی جے پی کو ضرو ر سبق سکھائیں گے۔سالانہ دوکروڑبے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کرکے مرکز میں اقتدار حاصل کرنے والی نریندرمودی قیادت والی حکومت نے ملک کے بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دیاہے اورکئی سرکاری اداروں کو پرائیویٹ والوں کے حوالے کر کے کروڑوں نوجوانوں کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کیاہے،آئندہ دنوں مرکزی حکومت کو بھی ملک کے عوام ضرور سبق سکھائیں گے۔

اس موقع پر گرام پنچایت کی صد ر روپا منی کرشناریڈی،پرکاش،سریش بابو،دیوراج،سید، بلاک کانگریس صدر لتا ریڈی اوردیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...