ممبئی: سپریا سُولے نے بھگوا پارٹی پر لگایا والد شردپوار کے سیاسی کیریئر کو برباد کرنے کی سازش رچنے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 7th April 2024, 12:29 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 7/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں سیاسی پارٹیوں کے ایک دوسرے پر حملے بھی تیز ہوگئے ہیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (ایس پی) کے سپریمو شرد پوار کی بیٹی اور بارامتی سے موجودہ رکن پارلیمنٹ سپریا سُولے نے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا تے ہوئے  کہا  ہےکہ بھگوا پارٹی ان کے والد کے سیاسی کیریئر کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ این سی پی (ایس پی) نے ایک بار پھر بارامتی سیٹ سے سپریا سولے کو امیدوار کے طور پر کھڑا کیا ہے۔

رکن پارلیمنٹ  سپریہ سولے نے ہفتہ (6 مارچ) کو بارامتی کے ہنجاواڑی میں انتخابی مہم کے دوران اپنی سیٹ برقرار رکھنے کا یقین ظاہر کیا۔ انتخابی مہم کے دوران سپریا نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام لگایا اور کہا کہ وہ (بی جے پی) نظریاتی حریفوں سے نفرت کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے بی جے پی ملک کے جمہوری نظام کو آمریت کی طرف لے جانے کا کام کر رہی ہے، لیکن ہم ایک بار پھر پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ بارامتی سیٹ سے الیکشن جیتیں گے۔

دریں اثنا، بارامتی لوک سبھا سیٹ پر 7 مئی کو ووٹنگ ہوگی جہاں سے اجیت پوار کی بیوی سنیترا پوار کو مہاوتی امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا گیا ہے۔ اس سیٹ پر سنیترا پوار اور سپریا سولے کے درمیان سخت مقابلہ مانا جا رہا ہے۔

این سی پی (شرد پوار) کی رکن پارلیمنٹ سپریا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پورا ملک لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ارادے سے بخوبی واقف ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے وزیر چندرکانت پاٹل پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر بارامتی آتے ہیں اور کھل کر میرے والد (شرد پوار) کے سیاسی کیریئر کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں۔ بی جے پی میرے والد کو سیاسی طور پر ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، لیکن وہ ایک جنگجو ہیں۔

سولے نے کہا کہ بی جے پی بارامتی لوک سبھا سیٹ کو لے کر پوری طرح بے چین ہے اور تمام لیڈران ان کے خلاف متحد ہو گئے ہیں تاکہ کسی طرح یہاں اپنی جیت حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے طنز کیا کہ بارامتی کے ووٹر انہیں مناسب جواب دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...