ریسٹورنٹ میں چکن اورانڈوں پرپابندی ،بصورت دیگر کارروائی ہوگی

Source: S.O. News Service | Published on 14th January 2021, 12:22 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) ملک کی نصف درجن سے زیادہ ریاستوں میں برڈ فلوکے انفیکشن کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ان ریاستوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

دریں اثنا دہلی میں شمالی میونسپل کارپوریشن نے ہوٹلوں اور ریستوراں کو چکن اور انڈوں کی سروس نہ دینے کاحکم جاری کیا ہے ، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ حکم برڈ فلوپھیلنے کے تناظرمیں آیاہے۔گوشت کی فروخت کرنے والے مقامی دکان داروں کے لیے آرڈر میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ وہ مرغی اورچکن کی درآمدنہ کریں ، بصورت دیگر ان کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔

جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ 10 ریاستوں میں برڈفلو کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی میں پولٹری کا بازار بند کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے ممکنہ انفیکشن سے بچا جا سکے اور شہریوں کی حفاظت کی جاسکے۔ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے اپنے علاقے میں گوشت کی تمام دکانوں ، گوشت پروسیسنگ یونٹوں میں مرغی کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔