بہار میں شدت کی گرمی، 183 افراد ہلاک،22 جون تک سرکاری اسکول بند،گیا میں دفعہ 144 نافذ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2019, 12:06 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،18؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں زبردست گرمی اور لُو کے تھپیڑوں سے لوگوں کا جینا دشوار ہو گیا ہے۔ حالات اتنے بدتر ہیں، اس کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پچھلے 3 دن کے دوران تقریباً 183 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اسپتال میں لُو لگنے سے بیمار ہوئے سیکڑوں مریض علاج کے لئے داخل ہیں۔ پٹنہ سمیت ریاست کے خاص شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری کے آس پاس ہے۔ اسی بیچ شعبہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 22 جون تک ریاست کے سبھی سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ گیا میں گرمی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کی ہے۔

ریاست میں شعبہ تعلیم نے آرڈر دیا ہے کہ گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سبھی سرکاری اور امداد یافتہ اسکول 22 جون تک بند رہیں گے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں پڑ رہی زبردست گرمی کو دھیان میں رکھتے ہوئے گرمی کی چھٹیوں کے بعد اپنے ضلع میں قائم سبھی پرائمری سے لے کر سینئر سیکنڈری اسکول اسٹینڈرد کے اسکولوں کو ضرورت کے مطابق 30 جون تک صبح کی شفٹ میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ریاست میں دن بہ دن بڑھ رہی گرمی اور لُو کو دیکھتے ہوئے ریاست کے سبھی سرکاری اور امداد یافتہ اسکولوں میں 22 جون تک بچوں کے درس و تدریس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گیا میں ڈی ایم نے زبردست گرمی کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی ہے۔ اس کے تحت چار سے زیادہ لوگ ایک جگہ پر اکٹھا نہیں ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صبح 11 بجے سے شام 4بجے تک سبھی سرکاری اور غیر سرکاری تعمیراتی کاموں، منریگا کے تحت مزدوری کاکام اور کھلی جگہ پر کسی بھی طرح کے کلچرل پروگرام یا لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

بہار میں جان لیوا گرمی اپنے عروج پر ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو نالندہ میں 6 اور اورنگ آباد میں 4 لوگوں کی لُو لگنے سے موت ہو گئی۔ اس سے پہلے اتوار کو لُو لگنے سے 112 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں ہفتہ کو 61 لوگوں کی موت کی بات سامنے آئی تھی۔ سب سے زیادہ اموات اورنگ آباد، نوادا، پٹنہ، مشرقی بہار، روہتاس، جہان آباد اور بھوجپور اضلاع میں ہوئی ہیں۔ گیا، نوادا اور اورنگ آباد کے اسپتالوں میں 300 سے زیادہ مریض بھرتی کرائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی نئے مریضوں کے آنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اکیلے گیا ضلع میں اتوار کو 28 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔