بہار میں15 مئی تک اسکول ، کالج اور تمام مذہبی مقامات بند ،رات کا کرفیو نافذ

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2021, 3:47 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 19؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں کورونا کے تیزی سے بڑھ رہے معاملوں پر لاک ڈاﺅن کا اشارہ دیتے ہوئے باہر سے آنے والے لوگوں سے جلد سے جلد لوٹنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہاکہ وبا کی روک تھام کیلئے فی الحال ریاست میں ” رات کا کرفیو“ سرکاری دفاتر میں کام کی مدت کم کرنے ، سبھی مذہبی مقامات کو بند اور سبھی تعلیمی اداروں اور ان کے امتحانات کو 15 مئی تک ملتوی رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔

نتیش کمار نے سنیچر کو کل جماعتی میٹنگ اور آج ضلع مجسٹریٹوں اور پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ پورے بہار میں روزانہ رات نوبجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر کو شام پانچ بجے کے بعد ہی بند کرنے ، سبھی دکانوں ، اداروں ، پھل سبزی ، گوشت ۔مچھلی کی دکانوں کو شام چھ بجے کے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاست میں سبھی ریسٹورینٹ ، ڈھابا اور ہوٹل میں ٹیک اوے کا آپریشن رات نوبجے تک رہے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اسی طرح سبھی مذہبی مقامات کو پہلے 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا ، جسے اب بڑھا کر 15 مئی کر دیا گیا ہے ۔

مسٹر کمار نے کہاکہ عوامی مقامات پر کسی بھی قسم کے سرکاری اور نجی انعقادات پر روک رہے گی لیکن آخری رسومات ، پوجا ، شادی اور شرادھ پر روک نہیں رہے گی ۔ وہیں آخری رسومات ، شادی اور شرادھ کے پروگرام میں لوگوں کے شامل ہونے کی تعداد کو کم کرنے کا فیصلہ لیا گیاہے اور اب آخری رسومات میں شامل ہونے کیلئے لوگوں کی تعداد50 سے کم کر کے 25 کر دی گئی ہے ۔ اسی طرح شادی اور شرادھ پروگرام میں 200 لوں کی حد کو کم کر کے 100 افراد سے زیادہ نہیں کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ بھیڑ۔ بھاڑ والے علاقوں میں سبزی منڈی کو بڑے اور کھلے مقامات پر لگانے کیلئے نظم کرنے کا ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی گئی ہے ۔ اسکول ، کالج ، کوچنگ اور سبھی تعلیمی اداروں کو 15 مئی تک بند کرنے کافیصلہ لیا گیاہے ۔ اس مدت میں ریاست کی یونیورسیٹیوں کے ذریعہ لئے جانے والے امتحانات بھی نہیں لئے جائیںگے ۔ اس مدت میں سنیما ہال ، مال ، کلب ، جم ، پارک کو پوری طرح سے بند رکھا جائے گا۔

مسٹر کما رنے کہاکہ جو بھی لوگ باہر سے لوٹنا چاہتے ہیں وہ جلد سے جلد لوٹ آئیں تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے انہیں ہرممکن مدد دی جائے گی۔ افسران کو ہدایتیں دی گئی ہیں کہ سب ڈویژن سطح پر کورنٹائن سینٹرصحیح طریقے سے بنائیں تاکہ کوئی ہوم آئیسولیشن میں نہ رہنا چاہیں تو انہیں وہاں رکھا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ باہر سے جو لوگ آئیں گے ان کے لئے روزگار دستیاب کرانے کا نظم ہوگا۔ پنچایتی راج اور شہری ترقیات محکمہ کو گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی دیہی علاقوں میں ماسک دستیاب کرانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ گذشتہ کورونا کی طرح اس بار بھی طبی عملوں کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ضروری خدمات جیسے ٹرانسپورٹ ، بینکنگ ، ڈاک ، صحت ، فائر، ایمبولینس خدمات پر کسی بھی طرح کی روک نہیں ہوگی ۔ اسی طرح ای کامرس کی سرگرمیاں بھی پابندی سے آزاد رہیںگی ۔ ساتھ ہی تعمیراتی کاموں پر بھی کسی طرح کی روک نہیں رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اضلاع میں ضلع مجسٹریٹوں کو عوامی مقامات پر بھیڑ کو قابو کرنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اختیار دیاگیا ہے ۔ مسٹر کمار نے لاک ڈاﺅن کے بارے میں پوچھے جانے پر کہاکہ فی الحال نائٹ کرفیو لگایا گیا ہے اور پھر آگے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ میٹنگ میں اس پر کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ آرٹی پی سی آر کی رپورٹ آنے میں تاخیر ہونے جیسی شکایتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے کہ ایسا نظم کیاجائے کہ رپورٹ جلد سے جلد ملے اور متاثرین کا علاج شروع ہو سکے ۔ اسی طرح ٹیکہ کاری اور آکسیجن کی کوئی کمی نہ ہو اور اس کی سپلائی بروقت یقینی بنایاجائے اس سے متعلق بھی ہدایتیں دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ گذشتہ سال کی طرح اس بار بھی دیہی اور شہری علاقوں میں ، جہاں زیادہ انفیکشن ہیں وہاں کنٹمنٹ زون بنایاجائے گاتاکہ لوگوں کو انفیکشن سے بچایاجاسکے اور متاثرین کا علاج ہوسکے ۔ انہوں نے کہاکہ علاج کا پرو ٹوکول بنا دیا گی اہے ۔ دوا کی دستیابی کے ساتھ ہی ہر چیز کا دھیان رکھاجا رہاہےھ ۔ اس کے لئے ہر طرح کا نظم کیاجارہاہے ۔ مریضوں کیلئے ایمبولینس کا کبھی انتظام کر دیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔