بھٹکل کے طالب العلم کو ایم ٹیک میں ملا وی ٹی یو کا اول رینک؛ گورنر کے ہاتھوں گولڈ میڈل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd January 2017, 1:01 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22/ جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل آزاد نگر کے ایک طالب العلم محمد فیضان کو نہ صرف اپنی کالج بلکہ  ریاست کی مشہور و معروف  ویشویشوریا ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی بیلگام میں اول رینک حاصل ہوا ہے، جس کے نتیجے میں  ریاست کے گورنر کے ہاتھوں اُنہیں  گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔

سنیچر 21/جنوری کو بیلگام کے ویشویشوریا ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں منعقدہ 16 ویں سالانہ تقریب میں کرناٹک کے گورنر اور یونیورسٹی کے چانسلر وجو بھائی والا نے محمد فیضان کو گولڈ میڈل سے نوازتے ہوئے اُن کی تہنیت کی۔

خیال رہے کہ محمد فیضان نے بھٹکل انجمن انجینرنگ کالج میں بی ای کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ناگآرجنا  کالج آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، بنگلورسے ایم ٹیک کا امتحان دیا تھا، جس میں انہوں نے اپنی ذہانت کا سکہ جماتے ہوئے پوری  یونیورسٹی میں ٹاپ رینک حاصل کیا ہے اورپورے شہر بھٹکل کا نام روشن کردیا ہے۔  

بتایا گیا ہے کہ غریب خاندان کے چشم چراغ محمد فیضان کو ان کی والدہ ممتاز بیگم نے گھر میں بنائی جانے والی مٹھائیاں فروخت کرکے اعلیٰ تعلیم دلائی ہے اور بیٹے نے بھی جم کر محنت کرتے ہوئے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے پوری یونیورسٹی میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ ایسی زبردست کامیابی پر بھٹکل انجمن حامئی مسلمین کے ذمہ داران سمیت مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کےذمہ داران نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔