بھٹکل: تعلقہ اسٹڈیم میں زونل لیول اسپورٹس مقابلے؛ میدان میں شامیانہ سمیت پینے کے پانی کی سہولت فراہم نہ کرنے کا والدین نے لگایا الزام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd August 2023, 6:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22/اگست (ایس او نیوز) نوائط کالونی میں واقع بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم  میں نوائط کالونی  اُردو اسکول کے زیراہتمام  منگل کو   شہری حدود کے زونل لیول اسپورٹس مقابلے منعقد ہوئے جس میں  والدین نے الزام لگایا کہ  گراونڈ میں  بچوں کے لئے کسی بھی طرح کی سہولیات  فراہم نہیں کی گئی ہے۔ والدین اور سرپرستوں نے اسکول انتظامیہ پر الزام لگایا کہ  گرمی اور شدید دھوپ  سے بچنے کے لئے   بچوں سمیت ٹیچروں کے لئے بھی   میدان میں شامیانہ کا  کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔میدان میں ہی پینے کے پانی کا انتظام کرنے کے بجائے، میدان کے باہر پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔

اسکول کی طرف سے وضاحت پیش کرتے ہوئے  پی  ای ٹیچرمالینی نے بتایا کہ  زونل لیول اسپورٹس میں  26  اسکولوں نے حصہ لیا ہے، ہر اسکول سے 600 روپیہ  فیس لی گئی ہے،  اس رقم سے جو کچھ بھی ممکن تھا، ہم نے  سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے  بتایا کہ 26 میں سے 22 اسکول والوں نے فیس دی ہے، باقی اسکول کی طرف سے فیس بھی نہیں  ملی ہے۔  مزید بتایا کہ وصول شدہ رقم سے پروگرام کی افتتاحی تقریب کے لئے  اسکول کے باہر ہم نے شامیانہ اور اسٹیج لگایا ہے، اسکول میں ہی پینے کے پانی کا انتظام ہے، بچوں کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے،  اسی  طرح میدان کے باہر جانے والے راستے پر علاقہ کے اسپورٹس سینٹر،  وائی ایم ایس اے  کی طرف سے بھی ٹھنڈے پانی کا انتظام ہے۔

ایک روزہ زونل لیول کے ان  اسپورٹس مقابلوں میں  گروپ ایونٹس کے تحت  اسکولی بچوں کے مابین کبڈی، والی بال اور کھوکھو کھیل کے مقابلے ہوتے ہیں، جبکہ سنگل ایونٹ میں سو میٹر، دو سو میٹر اور 1500 میٹر رننگ، ہائی  جمپ، لانگ جمپ، شارٹ پٹ وغیرہ جیسے  مقابلے ہوتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔