بھٹکل میں پوسٹ ملازمین کا پوسٹ آفس کے سامنے احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th March 2017, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16/مارچ    (ایس او نیوز)  گذشتہ جون میں مرکزی حکومت کی طرف سے ملازمین سے کیا گیا وعدہ ابھی تک وفا نہ کرتے ہوئے دھوکہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے آل انڈیا پوسٹ ایمپلائز اسوسی ایشن کاروار ، بھٹکل شاخ کے ممبران نے جمعرات کو پوسٹ آفیس کے سامنے احتجاج کیا۔

احتجاجیوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپر ملازمین کی تنخوایں ، دیگر سہولیات کے متعلق ضروری اقدام کرے۔ پنشن کے متعلق کیا گیا وعدہ پورا کرے ۔ دیہی پوسٹ ملازمین کو محکمہ ملازمین کے طورپر شما رکیا جائے ۔ اس موقع پر  ملازمین اسوسی ایشن کے اُدئیے شرالیکر، نارائن جی دیواڑیگا، پرکا ش شٹی ، بی جی ہیگڈے ، کرشنا نائک، ایل کے اپادھیا، ایم آئی نائک، ستیش آچاریہ ، جیشن فرنانڈیز  وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات میں بھٹکل کے مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر78 فیصد سے بھی زائد پولنگ؛ تنظیم نے کی فیڈریشن اور اسپورٹس سینٹروں کے نوجوانوں کی ستائش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اُترکنڑا حلقہ کے بھٹکل میں مسلم اکثریتی پولنگ بوتھوں پر 78 فیصد سے بھی زائد ووٹنگ کرانے میں کامیاب ہونے پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و  تنظیم نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں اور شہر کے مختلف اسپورٹس سینٹروں اور دیگر اداروں کے ...

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔