بھٹکل میں جے ڈی ایس کی پریس کانفرنس:جے ڈی ایس ضلع کی ایک مضبوط پارٹی : 30جون کے اندر 20ہزار عہدیداران کی نامزدگی کا تیقن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th May 2017, 9:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:24/مئی (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع میں جنتا دل سکیولر (جے ڈی ایس )کافی مضبوط اور مستحکم پارٹی ہے، یہاںارٹی کے مداحوں اور لیڈروں کی بہت بڑی تعداد ہے، البتہ یہاں  ہمیں لیڈران کی قلت محسوس ہورہی ہے ، 30جون کے اندر ضلع میں 20-24ہزار عہدیداران کو نامزد کرتے ہوئے آئندہ ودھان سبھا انتخابات کی تیاری کی جائے گی اور ضلع میں جے ڈی ایس کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ یہ بات جے ڈی ایس لیڈر  اور ودھان پریشد کے رکن مری تپے گوڈا نے کہی ۔وہ یہاں بدھ کی شام نجی ہوٹل میں جے ڈی ایس بھٹکل کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کررہے تھے۔

انہوں کہاکہ گذشتہ ودھان سبھا انتخابات کے دوران ضلع بھر میں جے ڈی ایس ووٹوں کی گنتی کے حساب سے دوسرے نمبر پر رہی تھی ، جبکہ  ہمیں توقع ہے کہ اگلے 2018کے انتخابات میں ضلع میں کم سے کم 4حلقوں پر ہم جیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی ہندوستان میں عوام زیادہ تر علاقائی پارٹیوں کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ قومی پارٹیوں کی ناکامی ان کے سامنے واضح ہوچکی ہے۔ سابق وزیر اعظم دیوے گوڈا اور  سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی قیادت میں جے ڈی ایس مضبوط ہورہی ہے ، آئندہ انتخابات میں جے ڈی ایس زائد مقامات پر جیت حاصل کرے گی ۔ بے روزگاروں کو روزگار، کسانوں کے قرضے معاف، خواتین کے لئے خصوصی منصوبہ جات ہمارے انتخابی منشور کا حصہ ہوں گے۔

اخبارنویسوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مری تپے گوڈا نے کہا کہ جن  لوگوں نے  پارٹی سے فائدہ اٹھا کر دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے، اُن کے متعلق میں کچھ نہیں کہونگا، انہیں عوام ہی سبق سکھائیں گے۔ سابق وزیر آنند اسنوٹیکر جے ڈی ایس میں شامل ہونے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ  ہمیں ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے اس کا فیصلہ ہائی کمان کرے گا۔بھٹکل میں جے ڈی ایس کی ٹکٹ کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ  بھٹکل حلقہ میں عنایت اللہ شاہ بندری بہت آگے ہیں اور وہ  پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے محنت کررہے ہیں، انہوں نے انکے علاوہ بھی جے ڈی ایس کے  پاس امیدوار ہونے کی بات کہی۔ نگراں کار یوگیندر، بی آر نائک، تروینی آنند گوڈا، گنپیا گوڈا، بھٹکل جے ڈی ایس صدر عنایت اللہ شاہ بندری ، ایم ڈی نائک ، ڈاکٹر فاروقی ، راجیشوری ہیگڈے ، جی این گوڈا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

بھٹکل جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ پر کچرا پھینکنا اب پڑے گا مہنگا؛ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرےنصب

 ہیبلے پنچایت حدود کے جامعہ آباد روڈ اور حنیف آباد روڈ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیڑ جمع رہتا ہے کہ  متعلقہ علاقوں سے گذرنے کے دوران   لوگوں کا ہاتھ خودبخود ناک پر چلاجاتا ہے۔ مگر اب  اُن متاثرہ علاقوں  کے  مکین راحت کا سانس لے سکتے ہیں اور اُن علاقوں سے گذرنے والے لوگوں ...

بھٹکل کے پڑوسی علاقہ شیرور میں الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے سے ایک شخص کی ہوئی موت

پڑوسی علاقہ شیرور میں روڈ پر گری ہوئی   الیکٹرک وائر پر پیر رکھنے کے نتیجے میں  ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت محمد ارشاد  کورڈی(55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔واردات اتوار صبح قریب چھ بجے پیش آئی۔

بھٹکل کے سمندر میں ڈوبی ملپے کی ماہی گیر کشتی - پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔ 20 لاکھ روپے کا نقصان

بھٹکل سمندری حدود میں ماہی گیری کے دوران دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ملپے بندرگاہ سے تعلق رکھنے والی ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کی وجہ سے  20 لاکھ روپوں کا نقصان ہوا ۔ غرقاب ہونے والی کشتی پر موجود پانچ مچھیروں کو بچا لیا گیا ۔

پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، عدالت نے ایس آئی ٹی کو دی اجازت

کرناٹک کی ہاسن سیٹ سے  رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی کی انتخابی اتحادی جے ڈی ایس کے معطل امیدوار پرجول ریونا ان دنوں خبروں میں ہیں۔ اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ پرجول ریونا   پر جنسی طور پر ہراساں کرنے، سیکڑوں ویڈیوز ریکارڈ کرنے، دھمکیاں دینے اور سازش ...

رائل چیلنجرز بنگلور ونے چنئی سپر کنگز کو 27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا

  رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بلے بازوں وراٹ کوہلی (47) ، فاف ڈوپلیسی (54) رجت پاٹیدار (41) اور کیمرون گرین کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازی کی عمدہ گیندبازی کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو سے27 رن سے شکست دے کر پلے آف میں ...

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

مہاراشٹر غداروں کو کبھی معاف نہیں کرتا، ادھوٹھاکرے کا ایکناتھ شندے گروپ پر سخت حملہ

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوچکی ہے۔ پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا توڑنے والوں کے ساتھ بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ...