15سے 30مئی تک منگلورو کے اے جے اسپتال میں مفت کڈنی جانچ کیمپ کا انعقاد: عوام سے استفادے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th May 2017, 12:42 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/مئی (ایس اؤنیوز) منگلورو کے اے جے اسپتال میں 15مئی سے 30مئی تک مفت گردوں (کڈنی)چک اپ کیمپ کا انعقاد کئے جانے کی اطلاع اسپتال کے مارکیٹنگ مینجر شیو پرساد شٹی نے دی۔انہوں نے بتایا کہ ہر دن صبح 30-09بجے سے دوپہر 30-12بجے تک ماہرڈاکٹروں کے ذریعے گردوں کی شکایت میں مبتلا مریضوں کا مفت چیک آپ کیا جائے گا۔

بھٹکل کے ایک ہوٹل  میں منعقدہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جدید سہولیات سے آراستہ  اے جے اسپتال اور تحقیقی مرکز گذشتہ کئی سالوں سے بہت سارے صحت کے جانچ کیمپوں کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کرچکا ہے اور ان کیمپوں کے ذریعے ہزاروں لوگ استفادہ کرچکے ہیں، انہوں نے عوام سے اسی طرح کڈنی جانچ کیمپ سے بھی فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ کیمپ میں گردوں میں موجود پتھر، پروسٹیٹ کی تکالیف ، گردوں کی ناکامی اور گردوں کے مختلف امراض کی مفت میں جانچ کی جائے گی اور کچھ علاج کرانا ہوتو  بہت ہی کم خرچ پر علاج کرایا جاسکے گا۔۔ ضرورت پڑنے پرقانون کے مطابق کم قیمت پر گردوں کو تبدیل بھی کیا جاسکتاہے لیکن گردے کا عطیہ کرنےو الے کو خود مریض لے آنا چاہئے، اور قانونی کارروائیوں کو اُنہیں خود پوری کرنا ہوگا۔

مفت کیمپ سے استفادہ کرنے والے خواہش مند افراد اپنانام وقت سے پہلے رجسٹرڈ کرنے -6613252  0824 اور 8494890600پر رابطہ کرکے اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔ اس موقع پر اشرف سعدا اور سماجی کارکن نذیر قاسمجی ڈائس پر موجود تھے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے چوروں کی کہانی - کیا کہتا ہے کنڑا روزنامہ کراولی منجاو !

کاروار سے شائع ہونے والا ضلع اُترکنڑا کا معروف کنڑا روزنامہ   کراولی منجاو  نے اپنے سرسی رپورٹر راجو کانسور کی ایک رپورٹ کو اپنے فرنٹ صفحہ پر شائع کیا ہے جس میں بھٹکل کے عادی چوروں کی کہانی بیان کی گئی ہے ۔ 

کاروار: یکم جولائی سے ہوگا آئی پی سی اور سی آر پی سی کی جگہ نئے قانون کا نفاذ

ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک تعزیرات ہند (انڈین پینل کوڈ)، فوجداری قانون (کریمنل پروسیجر کوڈ) اور قانون شہادت (ایویڈنس ایکٹ) کے تحت جو مقدمات درج ہوتے تھے ،اب ان کی جگہ یکم جولائی سے 'بھارتیہ نیائے سنہیتے'، 'بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتے' اور 'بھارتیہ ساکشیہ سنہیتے' جیسے نئے قوانین ...

بھٹکل کے بینگرے میں کمپاونڈ تعمیر کرنے کا تنازعہ - پنچایت نائب صدر پر حملہ

بھٹکل تعلقہ کے بینگرے گرام میں سڑک سے متصل کمپاونڈ کی دیوار تعمیر کرنے کے خلاف گاوں والوں کی طرف سے اعتراض اور شکایت موصول ہونے پر جائزہ لینے کے لئے  پہنچے پنچایت نائب صدر اور کانگریس لیڈر گوندنائک پر دو بھائیوں نے حملہ کردیا۔ واردات جمعہ کی شام کو پیش آئی۔

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔