بارہویں جماعت کے امتحانات میں  گلف میں مقیم بھٹکلی طلبہ کے عمدہ نتائج 

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2024, 3:12 PM | خلیجی خبریں |

بھٹکل  ، 15/ مئی (ایس او نیوز) دبئی اور مسقط سے ملی اطلاعات کے مطابق وہاں پر مقیم بھٹکلی طلبہ نے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے منعقدہ بارہویں جماعت (ایس ایس سی) کے امتحانات میں عمدہ نتائج درج کیے ہیں ۔ 
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق انڈین ہائی اسکول دبئی کے طالب علم محمد سیف ابن محمد سلمان دامودی  نے 95 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے۔ انہوں نے آرٹی فیشل انٹلی جینس میں سو میں سو مارکس حاصل کئے ہیں۔ 

مسقط سے ملی اطلاع کے مطابق ڈاکٹر سید محمد  عُمران  سقاف  اورڈاکٹر حُسنہ عُمران کے  فرزند یوشع سقاف نے  سی بی ایس سی   کلاس 12 میں  اے ون  گریڈ سے  امتیازی کامیابی درج کی ہے۔ انہوں نے اکاونٹینسی میں سو میں سو مارکس حاصل کئے ہیں۔ اسی طرح    بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے سرگرم رکن سہیل ائیکری کی دُختر سجا تسنیم نے بھی 89 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی   کامیابی درج کی ہے۔

بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے سابق صدر اور جماعت کے سرگرم رکن جناب قمرمرچینٹ کی دُختر فاطمہ رُفیا   نے بھی  مینگلوریونوپویا میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے  سی بی ایس سی  کلاس 12 کے امتحان میں  90 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے۔

بھٹکل مسلم جماعت دبئی اور بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے صدر ، جنرل سکریٹری اور دیگر عہدیداران و اراکین  نے طلبہ کی اِس  شاندار کامیابی پر  طلبہ سمیت اُن کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے پھر ایک بار صدر اور سکریٹری جنرل منتخب

  عمر فاروق مصباح اور عتیق الرحمن منیری پھر ایک بار بالترتیب بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے صدر اور سکریٹری جنرل کے عہدہ پر منتخب ہوگئے ان کے ساتھ  سکریٹری کے  طور پر  یاسر قاسمجی کا انتخاب عمل میں آیا، جبکہ  طٰحہ معلم اور مولوی صابر علی اکبرا بالترتیب اکاونٹنٹ اور خزانچی منتخب ...

عمان کے قریب سمندر میں بحری جہاز ڈوب گیا، جہاز میں سوار 13 ہندوستانیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں

عمان سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق یمن کی طرف جانے والا آئل ٹینکر جہاز سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر کے مطابق اس آئل ٹینکر کا نام پریسٹیج فالکن بتایا جاتا ہے جس پر سوار عملے کے 16 ارکان کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس تیل کے جہاز پر سوار عملے ...

حج کے دوران شدید گرمی کے باعث مکہ و حرم میں 550 سے زائد عازمین جاں بحق۔ عازمین لگارہے ہیں حج کمیٹی پر بدانتظامی کا الزام

عرب سفیروں کے حوالے سے میڈیا میں آ رہی خبروں کے مطابق امسال موسم حج کے دوران انتہا درجے کی گرمی کی وجہ سے 550 سے زائد زائرین حرم جاں بحق ہوگئے ۔      سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے دن حرم مکہ میں پارہ 51.8 ڈگری سیلسیس  (125 ڈگری فارن ہائٹ) تک پہنچ گیا تھا ۔

عرفات کے اہم ترین مقام’مسجد نمِرہ‘ کا تاریخی پس منظر

مسجد نمِرہ کا شمار عرفات کے میدان میں ایک اہم ترین مقام کے طور ہوتا ہے، یہاں ہر سال لاکھوں عازمین حج وقوف عرفہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کرکے پڑھتے ہیں۔

20 لاکھ خوش نصیب،سعادت حج سے مشرف

  دنیا بھر سے آئے مسلمانوں نے ہفتہ کے دن یہاں تپتی دھوپ میں وقوفِ عرفہ کیا۔ جبل ِعرفات کو جبل ِ رحمت بھی کہا جاتا ہے۔ وقوف ِ عرفہ‘ حج کا رُکن ِ اعظم ہوتا ہے جس کے ساتھ ہی حج کی تکمیل ہوجاتی ہے۔ یہ عازمین کے لئے نہایت یادگار ہوتا ہے۔ وہ اللہ سے گڑگڑاکر رحم کی‘ خوشحالی اور اچھی صحت ...