سابق وزیر ڈی کے شیو کمار کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2019, 10:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍ستمبر (ایس او نیوز؍ یو این آئی)  کانگریس اور جنتادل ایس پارٹیوں کی تائید والے وکالیگا طبقہ کے افرادمیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے کرناٹک کے سابق وزیرڈی کے شیوکمارکی گرفتاری کے خلاف بڑے پیمانے پراحتجاجی مارچ نکالااور اپوزیشن جماعتوں کے خلاف مرکزی ایجنسیوں کااستعمال کرتے ہوئے اسے مرکز کی حکمراں بی جے پی حکومت کی سیاسی مخاصمت قرار دیا۔

بنگلورو رورل، رام نگر اور مانڈیا اضلاع کے سینکڑوں احتجاجی نیشنل کالج گراونڈز پر جمع ہوئے اور وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک فاشسٹ حکمرانی کا سامنا کر رہا ہے۔ اکثریت والی حکومت ای ڈی و سی بی آئی جیسی مرکزی ایجنسیوں اوردیگر کا استعمال کیا تاکہ مخالفین کو زیر کیا جا سکے۔

احتجاج کے نتیجہ میں شہر میں کئی مقامات پر بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگئی۔ یہاں تک کہ تقریباً 5ہزارملازمین پولیس اور عہدیداروں کو ٹریفک کی نقل و حرکت کے لئے جدوجہد کرنی پڑی۔ تاہم جیانگر، کے آرمارکٹ، فریڈم پارک جانے والے کارپوریشن آفس جیسے مصروف علاقوں میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام رہی تاہم مصروف دن ٹریفک کے رخ کو مصروف علاقوں سے موڑدیا گیا۔

ہزاروں گاڑیاں شہر کے قلب میں قطار میں دیکھی گئیں اسی دوران وکالیگا سنگھ کے بعض ارکان کانگریس لیڈر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے طور پر راج بھون کی سمت جارہے تھے تاہم راستہ میں ہی پولیس نے انہیں روک دیا۔اپنے پیام میں وکالیگا سنگھ کے ارکان نے مرکزی ایجنسیوں کی جانب سے وکالیگا طبقہ اور اسکے لیڈروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھنے پر وزیراعظم نریندر مودی اوربی جے پی کے صدر امیت شاہ دونوں کو اس کا شدیدجواب دینے کاانتباہ دیا۔

رقم کی غیرقانونی منتقلی اور آمدنی سے زائداثاثہ جات پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی کے شیوکمار کی گرفتاری کے پیش نظر یہ بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔

شیوکمار کو گذشتہ ماہ گرفتارکیا گیا تھا اور 13ستمبر تک انہیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحویل میں دے دیاگیا تھا۔ ان کی دختر ایشوریہ کو بھی 12ستمبر کو عہدیداروں کے سامنے حاضر ہونے کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ہدایت دی ہے۔ وہ پہلے ہی دہلی پہنچ گئی ہیں۔

احتجاج کے دوران کانگریس کے ارکان اسمبلی کرشنا بائیرے گوڑا، سومیا ریڈی، دنیش گنڈو راؤ، سابق ارکان اسمبلی سی سوامی، نریندر سوامی، بالاکرشنا، سابق رکن پارلیمنٹ وی ایس اگرپا اور بیشتر کانگریس لیڈروں نے نیشنل کالج گراونڈ پر احتجاجیوں سے خطاب کیا۔ گذشتہ روز ڈی کے شیو کمارنے اپنے حامیوں سے درخواست کی تھی کہ وہ پرامن مظاہرہ کریں اور عوام کو مشکل میں نہ ڈالیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں یہ درخواست کی تھی۔ انہوں نے احتجاجیوں سے خواہش کی تھی کہ وہ عوامی املاک کونقصان نہ پہنچائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سولیا: پہاڑی مہم جو ٹیم کا ایک رکن ہوگیا لاپتہ۔قریبی جنگلات میں جاری ہے تلاشی مہم 

بنگلورو کی ایک کمپنی کے ملازمین کی ٹیم سبرامنیا میں واقع پہاڑی ’کمارا پروتا‘ کو سر کرنے کی مہم پر نکلی تھی۔ لیکن واپسی کے وقت ٹیم کا ایک رکن جنگلات میں اچانک لاپتہ ہوگیا ہے، جس کی شناخت سنتوش (25سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

سیلاب متاثرین سے وزیر اعظم کو کوئی ہمدردی نہیں منڈیا میں منعقدہ پرتیبھا پرسکار کے جلسہ سے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کا خطاب

ملک کے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ پچھلے ایک سو سال سے کبھی نہ دیکھا گیا سیلاب ریاست میں آیا ہے اور ہزاروں افراد کی زندگی تباہ ہوچکی ہے۔

آئی ایم اے فراڈ کیس کا ایک نیا موڑ، قدآور شخصیات راڈر پر، منصور خان نے سابق وزیر دیش پانڈے پر 5/کروڑ روپئے طلب کرنے کا الزام لگایا 

آئی ایم اے فراڈ کیس دن بدن نیا زاویہ اختیار کرتا جارہا ہے، اس کیس کے کلیدی ملزم اور آئی ایم اے کے سربراہ منصور خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ریاستی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر آر وی دیش پانڈے نے آئی ایم اے کو 600کروڑ روپئے کا قرضہ حاصل کرنے کے لئے نو آبجیکشن سرٹی فکیٹ (این او سی) جاری ...