کرناٹک میں کورونا وائرس کے 29 نئے کیس، بنگلورو میں 19 نئے متاثرین سے شہریوں کی دہشت میں اضافہ
بنگلورو،25؍اپریل(ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جمعہ کے روز 29 نئے معاملات سامنے آئے جن میں سے 19 معاملات سامنے آئے جس سے شہریان بنگلورو میں دہشت میں اور زیادہ اضافہ ہوگیا۔ جمعہ کے نئے متاثرین کی شمولیت کے ساتھ کرناٹک میں متاثرین کی تعداد 474 تک جا پہنچی ۔ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 رہی۔
جمعرات کی شام 5 بجے سے جمعہ کی شام 5 بجے کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں 19 تازہ معاملے سامنے آئے ہیں، باگلکوٹ میں 3 بیلگاوی اور وجئے ور میں دو دو منڈیا، ٹمکورو اور چکبالا پور میں ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔
ریاست میں اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 152 تک پہنچ گئی۔ بنگلورو میں تازہ 19 معاملات سامنے آجانے کے سبب اب تک شہر میں ان معاملات کی تعداد 120 تک پہنچ گئی ۔ رواں ہفتہ کے دوران بنگلورو کے تازہ معاملات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی طرف سے لا ک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کئے جانے کے بعد سے بنگلورو میں نئے معاملات کی تعداد کافی زیادہ ہوچکی ہے۔