بنگلورو: نئی قومی تعلیمی پالیسی کے خلاف کیمپس فرنٹ آف انڈیا کا احتجا ج ، پولیس لاٹھی چارج

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2021, 12:51 PM | ریاستی خبریں |

 بنگلورو، 15؍ستمبر (ایس او نیوز) نئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) کے خلاف کیمپس فرنٹ آف انڈیا طلبا تنظیم نے ودھان سودھا چلو ریلی نکالی تھی جس کو منتشر کرنے کیلئے پولیس لاٹھی چارج کیا گیا۔

میسورو بینک سرکل پر مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام کالجوں کو خود مختار کر کے پرائیویٹ کرنا ٹھیک نہیں  ۔ نئی تعلیمی  پالیسی میں آن لائن کلاسوں کو اولیت دی جاتی ہے۔ آنگن واڑی تعلیم پر روک لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس طرح یہ پالیسی تعلیم کی بنیادوں ہی کو کھوکھلا کررہی ہے۔ میسورو ، منگلورو، کلبرگی ، چتردرگہ سمیت بھر سے طلبا آئے تھے۔ میسور و بینک کے قریب سینٹ مارتھا س اسپتال کے قریب سے طلبا کی ریلی شروع ہوئی اور ودھان سودھا کی جانب جانا چاہتے تھے۔ میسورو بینک سرکل کے اطراف راستوں پر ٹرافک رک گئی تھی۔ ودھان سودھا چلو ریلی میں شریک طلبا کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ جب طلبا نہیں رکے تو لاٹھی چارج کا حکم دے دیا گیا۔ اس وقت 200 سے زائد طلبا پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور کئی طلبا کو گرفتار کر لیا۔ 

کیمپس فرنٹ آف انڈیا طلبا تنظیم کی ریاستی جنرل سکریٹری انیس کبریٰ نے کہا کہ طلبا پر امن مظاہرہ کررہے تھے اس کے باوجود پولیس نے لاٹھی چارج کیا، کئی طلبا زخمی  ہو کر اسپتال میں داخل ہیں۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اشوتھ نارائن نے پہلے کہا تھا کہ حکومت نئی تعلیمی پالیسی پر کھلی بحث کیلئے تیار ہے لیکن وہ بحث کیلئے کسی کو مدعو نہیں کرنا چاہتے۔ نئی تعلیمی پالیسی تعلیم کو مرکزیت پر لانے کے علاوہ پرائیویٹ اداروں کے حوالے کر کے تعلیم کی  زعفران زدگی کی بھی یہ سازش ہے۔ مرکزی حکومت نے 2016 میں سبرامنیم کی قیادت میں ایک کمیٹی بنائی تھی ، لیکن اس کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی۔ 

حکومت نے اس رپورٹ کی سفارشات پر غور نہیں کیا اس کا سبب معلوم نہیں ہوا ہے۔ بعد ازاں کستوری رنگن کی قیادت والی کمیٹی نے نئے ایجوکیشن پالیسی کے چند اہم مسائل کے تعلق سے 2019 میں ہی کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی  وزارت فروغ انسانی وسائل کو یادداشت روانہ کی تھی ۔ لیکن ہمارے اور دیگر متعدد ماہرین تعلیم کی طرف سے پیش کی گئی کیس بھی سفارش کو قبول نہیں کیا۔ اب اچانک نئی تعلیمی پالیس کسی بھی بحث کے بغیر نافذ کی جارہی ہے۔

 واضح رہے کہ نئی تعلیمی پالیسی کے بارے میں اپوزیشن پارٹیوں نے  بھی اعتراض کیا ہے۔  حال ہی میں اپوزیشن لیڈر سدرامیا نے کہا تھا لیجسلیچر میں بحث کے بغیر یہ پالیسی اچانک نافذ کی جارہی ہے، اس پالیسی  کے ذریعہ ہند  ی مسلط کی جائے گی۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...