ٹرافک کے درمیان گذرتی گاڑیو ں کو نہ روکنے وزیر داخلہ بسوراج بومئی کی ٹریفک پولس کو ہدایات

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2021, 12:22 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 6؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر داخلہ بسوراج بومئی نے اعلان کیا ہے کہ ٹرافک قوانین کی پامالیوں کو قابو میں کرنے کے لئے ٹرافک پولیس کی طرف سے سڑکوں کے بیچوں بیچ یا کنارے پر کھڑے ہو کر گاڑیوں کو روکنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئے دن ٹرافک پولیس جوانوں کی طرف سے گاڑیوں کو روکے جانے کی وجہ سے ٹرافک میں خلل پڑنے کی شکایات موصول ہو تی ہیں۔ بعض اوقات ٹرافک پولیس کی طرف سے روکنے کی صورت میں بچ نکلنے کی کوشش کرنے والے افراد کی وجہ سے سڑک حادثا ت بھی ہو چکے ہیں اس لئے یہ احکامات دئیے گئے ہیں کہ سڑکوں پر گزرتی ہوئی ٹرافک کے درمیان گاڑیوں کو ہرگز نہ روکا جائے۔

وقفہ سوالات کے دوران جے ڈی ایس ممبررمیش گوڈاکے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹرافک قوانین کی پامالیوں کی نشاندہی کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اورکیمروں کی مدد سے جن پامالیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے ان گاڑیوں کے مالکان کو نوٹس جاری کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرافک پولیس حکام کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹرافک قوانین کی پامالیوں کو روکنے کے لئے اپنی جو مہم چلاتی ہے اس کے دوران اس بات کو یقینی بنائے کہ  عوام کو پریشانی نہ ہونے پائے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...