بنگلورو میں منور فاروقی کا پروگرام ایک بار پھر منسوخ

Source: S.O. News Service | Published on 20th August 2022, 8:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگلورو پولیس نے ”اسٹانڈ اپ کامیڈین“ منور فاروقی کے ہفتہ کو ہونے والے پروگرام ’ڈونگری ٹو نو ویئر“ کے انعقاد کی اجازت دینے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پروگرام کو منسوخ کردیا گیا ہے، کیوں کہ منتظمین نے شہر میں اس کے انعقاد کی اجازت نہیں لی تھی۔

 ”جئے شری رام سینا“ تنظیم نے بنگلورو پولیس کمشنر سی ایچ پرتاپ ریڈی کے پاس مزاحیہ فنکار فاروقی اور منتظمین کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ تنظیم نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ فاروقی نے اپنے پروگراموں میں بھگوان رام اور دیوی سیتا کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کرکے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ فاروقی کو اسی بنیاد پر نومبر 2021 میں شہر میں پیش پروگرام پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

کوپل میں نابینا شخص کے ساتھ زیادتی کا معاملہ - انجینئر سمیت 2 ملزمین گرفتار

کوپل میں ایک نابینا شخص کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے اوراس کی داڑھی جلانے کے ساتھ زبردستی جئے شری رام کہلوانے اوراسے پیٹنے جیسا غیرانسانی سلوک کرنے والے دو ملزمین کو کوپل پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ریاست کرناٹک میں پچھلے پانچ سالوں میں رہائشی اسکولوں کے 92 طلبہ کی ہوئی ہے مشکوک موت - 29 طلبہ نے کی تھی خودکشی

ریاستی لیجسلیٹیو اسمبلی کی شیڈولڈ کاسٹس اینڈ ٹرائبس ویلفیئر کمیٹی نے حالیہ اسمبلی سیشن میں جو رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں کرناٹکا ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (کے آر ای آئی ایس) کی طرف سے چلائے جا رہے اسکولوں اور کالجوں میں 92 طلبہ کی مشکوک ...

بجلی چوری معاملے میں کماراسوامی سے جرمانہ وصول کرنے والے بیسکام افسران کے گھر لوک آیوکتہ کا چھاپہ

پچھلے دنوں سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے خلاف بجلی چوری چوری کا جو الزام لگا تھا اور اس پس منظر میں بیسکام کے جن افسران نے کمارا سوامی کو نوٹس جاری کرنے اور جرمانہ وصول کرنے کی کارروائی کی تھی ان کے گھروں پر لوک آیوکتہ کے ذریعے چھاپہ ماری کی گئی ہے۔

کرناٹک کے وجے پورا کے ایک پلانٹ میں پروسیسنگ یونٹ منہدم؛ سات مزدوروں کی موت؛ سترہ گھنٹوں کے آپریشن کے بعد نعشیں برآمد

ریاست کرناٹک کے وجئے پورا کے راجا گرو انڈسٹریز کے گودام میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ میں کام کرنے کے دوران اچانک قریب 11 کارکنوں پر مکئی کی بوریاں گر گئیں، جس میں دب کر سات مزدورہلاک ہوگئے۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپاونس فورس کے اہلکاروں سترہ گھنٹوں کے مسلسل آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کی ...

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...