بنگلورو میں 5؍جولائی سے ہر اتوار مکمل لاک ڈاؤن، رات کا کرفیو اب 8بجے سے صبح 5بجے تک

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2020, 11:49 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍جون (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے سے دہشت زدہ ریاستی حکومت نے یہ اعلان کیا ہے کہ آئندہ اتوار (5؍جولائی) سے ریاست بھر میں ہر اتوارمکمل لاک ڈاؤن رہے گا اور سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف 5دن کام کریں گے-

اس کے علاوہ فوری طور پر ریاستی حکومت نے رات کا کرفیو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے- روزانہ شام 8بجے سے صبح 5بجے تک کوئی سرگرمی نہیں چلے گی - پیر سے یہ کرفیو نافذ کردیا جائے گا-10؍جولائی سے ایک مہینے کی مدت تک تمام سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف 5دن کیلئے کام کریں گے- ہفتہ اور اتوار تمام دفاتر کو چھٹی رہے گی- رات کا کرفیو جب نافذ ہوگا اس وقت آٹو، بس، ٹیکسی وغیرہ دوڑانے کی اجازت نہیں ہوگی- اس رات کے کرفیو میں ہوٹلس، شاپنگ مالس اور دیگر دکانیں بند رہیں گی- صرف خدمات ضروریہ سے جڑی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت رہے گی- یہ اعلان وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کیا-

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس متاثرین کے علاج کیلئے ڈاکٹروں کی قلت کو دور کرنے کے مقصد محکمہ محنت سے جڑے 180ڈاکٹروں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے- وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اتوار کے لاک ڈاؤن اور روزانہ رات کے کرفیو کے دوران مال برداری پر کوئی پابندی نہیں رہے گی-وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ بنگلورو میں کورونا متاثرین کو اسپتال تک لانے لے جانے کیلئے ایمبولنس کی کمی کی شکایت کا ازالہ کرنے کے لئے 250نئے ایمبولنس مہیا کرائے جائیں گے-

بی بی ایم پی دفتر اور بنگلور سٹی پولیس کمشنر کے دفتر پر کام کا جو دباؤ ہے اس کو کم کرنے کیلئے کام کو تمام ڈویژنل دفاتر میں تقسیم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے-شہر میں جو پرائیویٹ میڈیکل کالج موجود ہیں ان کے 50فیصد بستر کورونا متاثرین کے لئے مخصوص کرنے کیلئے ضروری قدم اٹھانے بی بی ایم پی کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے- کورونا متاثرین سے اگر اسپتالوں کے بستر بھر جائیں تو علاج کیلئے ہوٹلوں کے کمرے استعمال کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کی بھی وزیر اعلیٰ نے بی بی ایم پی کو ہدایت جاری کی-

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...