بنگلورو،19؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے بہت تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھا دی اور فٹ پاتھ پر چل رہے 7 افراد اس کار کی زد میں آ گئے۔ زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا اور خبر لکھے جانے تک ان لوگوں کی حلات نازک بنی ہوئی ہے۔ یہ واقعہ بینگلورو کے ایچ ایس آر لے آؤٹ علاقے کا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام کو لوگ اس علاقہ میں گھوم رہے تھے کہ اسی وقت ایک تیز رفتار کار وہاں آئی اور فٹ پاتھ پر گھوم رہے لوگوں پر چڑھا دی۔ ذرائع کے مطابق ڈرایئور نے خوب شراب پی ہوئی تھی اور کافی تیز رفتار میں گاڑی چلا رہا تھا۔ موقع سے حاصل ہوئی ویڈیو میں یہ سب کچھ صاف نظر آ رہا ہے کہ کیسے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھتی ہے اور گھوم رہے لوگوں کو اچانک اپنی زد میں لے لیتی ہے۔ پولس نے ڈرایئور کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔