افریقی باشندوں پر لاٹھی چارج کا معاملہ:بنگلورو شہر کی پولیس نے صحیح کارروائی کی: بسواراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2021, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍ اگست(ایس او نیوز؍پی ٹی آئی)ریاستی وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے جے سی نگر پولیس تھانے کے سامنے کئی افریقیوں کی جانب سے احتجاج پر پولیس کی جانب سے 2 اگست کو کی گئی کارروائی کا دفاع کیا ہے کانگوکے ایک باشندے کی حراست میں مبینہ موت کے خلاف افریقی باشندے احتجاج کر رہے تھے۔ ان پر پولیس نے لاٹھی چلائی تھی۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ ریاست میں افریقی باشندوں کی ایک بڑی تعداد بستی ہے۔ ان میں سے اکثر ویزا کی تاریخ ختم ہونے کے باوجود رہ رہے ہیں۔ ریاستی حکومت ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ”منشیات فروشی زوروں پر ہو رہی ہے اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اس پر انہوں نے پرتشدد رویہ اختیار کیا اور اسی پولیس نے کارروائی کی۔ ان لوگوں نے غیر ضروری طور پر پولیس پر حملہ کیا تو پولیس نے صحیح طریقہ سے کارروائی کی۔“

وزیر اعلیٰ نے جو دہلی میں ہیں، اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے گذشتہ دو سال کے دوران ریاست میں منشیات کی خرید وفرخت روکنے کے لئے کئی اخدامات کئے ہیں۔یاد رہے کل افریقی باشندوں نے پولیس حراست میں ایک ساتھی کی موت پر غصہ ہو کر شہر کے جے سی نگر پولیس تھانے کے سامنے احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے نعرے بھی لگائے تھے کہ سیاہ فاموں کی زندگی بھی اہمیت رکھتی ہے۔ چند مظاہرین نے تو کاروں کے ذریعہ سڑک پر ٹرافک بھی جام کردیا تھا۔اس پر پولیس کو لاٹھی چلانی پڑی جس میں چند مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔ اسی دوران پولیس نے بتایا کہ مہلوک جوئل کو ایم ڈی ایم اے نامی منشیات رکھنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔اس کے مطابق 27 سالہ اس افریقی نے حراست میں رہتے سینے میں درد کی شکایت کی۔ اس پر اسے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں مشتبہ طور پر قلب پر حملہ کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔پولیس نے اس کے حراستی موت ہونے کی تردید کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...