کرناٹک: سدرامیا بی جے پی پر ناراض؛ کہا؛’لوگوں کو مفت بجلی منصوبہ کے غلط استعمال کے لیے اکسا رہی ہے بی جے پی‘

Source: S.O. News Service | Published on 5th June 2023, 11:05 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 5/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے پیر کے روز بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ بی جے پی ریاست میں لوگوں کو 200 یونٹ تک مفت بجلی منصوبہ کا غلط استعمال کرنے کے لیے اکسا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں سے بغیر کسی احتیاط کے بجلی کا استعمال کرنے کے لیے کہہ رہی ہے لیکن ہم یہ یقینی کریں گے کہ مفت بجلی منصوبہ کا غلط استعمال نہ ہونے پائے اور لوگوں کے ذریعہ بجلی کے اندھادھند استعمال پر روک لگائی جائے۔

عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر بنگلورو کے گیان جیوتی جلسہ گاہ میں محکمہ جنگلات کے ذریعہ منعقدہ ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئےسدارمیانےکہاکہ ہماری حکومت نے غریبوں اور متوسط طبقہ کے فائدہ کے لیے بجلی کی مفت فراہمی کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔ ہم نے لوگوں کو ان کے گزشتہ سال کے بجلی خرچ سے 10 فیصد زیادہ استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ لوگوں نے اس منصوبہ کو خوشی کے ساتھ قبول کیا ہے، اور اس کا استقبال کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوگوں نے جس پارٹی کو اقتدار سے بے دخل کردیا ہے، وہ پارٹی انھیں مفت بجلی منصوبہ کا غلط استعمال کرنے کے لیے اکسا رہی ہے اور اندھا دھند طریقے سے بجلی خرچ کرنے کو کہہ رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی اس حرکت کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئےامید ظاہر کی کہ ریاست کے بیدار لوگ انھیں (بی جے پی والوں کو) اس منصوبہ میں ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ کانگریس حکومت نے انتخابی وعدے کے مطابق ’گرہ جیوتی یوجنا‘ کے تحت ریاست میں سبھی گھروں کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ جولائی سے نافذ ہوگا۔ بجلی کے غلط استعمال سے بچنے کے لیے حکومت نے کہا تھا کہ مفت بجلی دیتے وقت ایک سال کے اوسط خرچ پر غور کیا جائے گا۔ جس پر بی جے پی نے اعتراض ظاہر کیا اور کہا کہ اس منصوبہ کو بغیر کسی شرط کے نافذ کیا جانا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...