بنگلورو ایرپورٹ کے لئے ریل سرویس فلاپ۔گیارہ خالی ٹرپ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2021, 8:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍جنوری (ایس او نیوز) کافی جدوجہد کے بعد بنگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ کے لئے ریلوے سرویس شروع کی گئی ہے لیکن یہ ریلوے سرویس صرف15دنوں میں ناکام ہوگئی؟

جی ہاں بنگلورو کے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ کے لئے شروع کی گئی ریل سرویس ناکام ہوگئی ہے۔صرف 10روپئے اور 15روپئے کے عوض ایرپورٹ تک جانے اور واپس آنے کی سہولت کا جب اعلان کیا گیا تو یہ ایک بڑی خبر بنی تھی اور اس پر ایرپورٹ تک سفر کرنے والے اکثر مسافروں نے خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔

یہ ریلوے سرویس شروع کئے جانے کے 15دنوں میں ایک اور خبر آئی ہے جو قابل غور ہے۔ اس ریلوے سرویس کے لئے عوام کا تعاون نہیں ہے اس لئے کئی ٹرپ خالی جارہے ہیں۔جس سے ریلوے ڈپارٹمنٹ کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔پچھلے15دنوں میں گیارہ مرتبہ اس ریل کو خالی جانا پڑا اور واپس آنا پڑا۔ جس میں اس ریل کو 7مرتبہ ایرپورٹ کو خالی جانا پڑا اور 4بار خالی واپس آنا پڑا۔ یہ ریل بنگلورو کے سنگولی رائنا ریلوے اسٹیشن سے نکل کر یلہنکا ریلوے اسٹیشن اور ایرپورٹ ریلوے اسٹیشن پر رکے گی۔ اس ریل گاڑی میں بیک وقت610مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔لیکن اب تک اس ریل میں سب سے زیادہ 149مسافر ہی سفر کرسکے ہیں۔اس وقت ہر پندرہ منٹ میں ایک ریل کی سہولت ہے۔ اس کو ہر آدھے گھنٹے میں ایک ریل سرویس شروع کرنے کی تجویز دی جارہی ہے تاکہ ایرپورٹ میں ملازمت کرنے والے ملازمین بھی اس ریل گاڑی کی سرویس سے استفادہ کریں۔ تب محکمہ زیادہ نقصان سے بھی بچ سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...