بنگلورو: منشیات کا کاروبار کرنے والے تین افراد گرفتار
بنگلورو،16مئی(ایس او نیوز/یواین آئی) پولیس نے منشیات کا کاروبار کرنے والے تین افراد کو گرفتارکرلیا جو کیرل کے رہنے والے ہیں۔ان کے قبضہ سے 4.66لاکھ روپئے مالیت کا 23.3کیلو گانجہ ضبط کرلیاگیا۔یہ کارروائی بنگلورو کی سی سی بی اسپیشل ونگ نے انجام دی۔پولیس نے کہاکہ گرفتار شدگان کی شناخت الاپزو ضلع کے شیام داس،اسی ضلع کے اریش کمار،اے پی کے کاکناڈا کے بی ٹیک کے طالب علم جان کے طورپر کی گئی ہے۔وہ تری ونڈرم ضلع کیرل کا متوطن ہے۔ان افراد نے کیرل اور اے پی کے وشاکھاپٹنم سے ممنوعہ اشیا کی خریداری کی اور ان کو چھوٹی پیکٹس میں باندھ کرشہر کے طلبہ اور سافٹ ویر انجینئرس کو یہ ممنوعہ اشیا فروخت کی جارہی تھیں۔گرفتارشدگان نے اپنے جرم کااعتراف کرلیا۔پولیس مزید دو افراد کی تلاش کر رہی ہے جو مفرورہیں۔