گورنر نے ایک بار پھر بنگال حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگایا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2021, 11:11 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 23؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکڑ اور ممتا حکومت میں ایک بار پھرٹکراؤ کی نوبت پید ہوگئی ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکڑ نے ایک بار پھر کورونا وبا کے دوران بنگال میں دو ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ شمالی بنگال کے دورے سے کولکتہ واپس آتے ہی گورنر دھنکڑ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس گھوٹالے کی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، لیکن مجھے ابھی تک انکوائری رپورٹ نہیں ملی ہے۔ گورنر نے جمعہ کو اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت آئین کے مطابق کام نہیں کررہی ہے۔

دھنکڑدرگا پوجا کی مہا سپتمی کے دن سے دارجلنگ میں تھے۔10 دن قیام کے بعد جمعہ کو کلکتہ واپس آئے ہیں۔

اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کی مختلف اسکیموں میں بدعنوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارجلنگ میں گورکھالینڈ ٹیریٹوریل ایڈمنسٹریشن (جی ٹی اے) بدعنوانی کی بھی شکایت ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی اے کو 10 سال ہو چکے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے جی ٹی اے کو کروڑوں روپے دیے لیکن اس رقم کا کوئی حساب نہیں ہے۔

گورنر نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے پر رپورٹ طلب کرنے کے باوجود انہیں نہیں ملی۔ دوسری طرف انہوں نے الزام لگایا کہ کورونا وبا کے دوران ”خریداری گھوٹالہ“ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار کروڑ روپے کا گھوٹالہ ہے۔ وزیراعلیٰ کی نگرانی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ الاپن بنرجی اس کمیٹی میں تھے۔ تاہم کمیٹی نے ابھی تک رپورٹ جاری نہیں کی ہے۔

گورنر نے کہا کہ بنگال میں سیاسی تشدد کے واقعات کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی بیوروکریٹس یا پولیس افسران کو کئی بار طلب کیا ہے، لیکن وہ نہیں آئے۔ گورنر نے یہ بھی الزام لگایا کہ جو افسران آئے وہ بغیر کسی دستاویز کے راج بھون آئے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔