بی بی ایم پی کے طرز پر وقف بورڈ کے لئے ٹاسک فورس قائم کیا جائے، وقف بورڈ کو اقلیتی کمیشن کی اڈوائزری۔حکومت سے نمائندگی کرنے عبدالعظیم کا تیقن

Source: S.O. News Service | Published on 4th April 2021, 11:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍اپریل (ایس او نیوز) ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین عبدالعظیم نے آج اپنے دفتر میں کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کے اے سی ای او معاذ الدین خان اور دیگر افسروں کا ایک اجلاس طلب کرکے بورڈ کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے بعداقلیتی کمیشن قانون کی دفعہ 10(d)(b)(i)&(j) کے تحت ا قلیتی اداروں اور ان کی املاک کے تحفظ کو ممکن بنانے کے لئے دئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بورڈ کو ایک اڈوائزری جاری کی ہے، جس کا کئی قائدین اور عمائدین نے خیر مقدم کیا ہے۔

اڈوائزری میں کہا ہے کہ ریاست میں اکثر اوقافی املاک پر انفرادی اداروں اور سرکاری محکموں کے غیر قانونی قبضے ہیں، ان غیر قانونی قبضوں کو ہٹانے بی ایم ٹی ایف اور بی ڈی اے کے طرز پر ٹاسک فورس قائم کرنے حکومت کو مناسب تجویز روانہ کرنے بورڈ کو ہدایت دی ہے۔ہر وقف مسئلہ کو لے کر لوگوں کو بورڈ کے صدر دفتر بنگلور آنے کی ضرورت نہیں۔ چار ریونیوڈیویژنوں میں ڈیویژنل دفاتر قائم کرنے کا کمیشن نے بورڈ کو مشورہ دیا ہے۔ بورڈ کے خلاف مسائل کے حل کے لئے ہفتہ میں ایک بار بورڈ کی میٹنگ طلب کی جائے۔ شہر بنگلور کی مضافات بیلہلی کی 600؍ایکڑ زمین بورڈ کے قبضے سے نکل گئی ہے۔ اب صرف 60؍ایکڑ زمین رہ گئی ہے۔ متعلقہ تحصیلدار اور ڈپٹی کمشنر کی مدد سے اس 60؍ایکڑ وقف زمین کو بورڈ کی تحویل میں لے کر وہاں ایک میڈیکل انجینئرنگ کالجس اور ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل قائم کرنے بورڈ کو مشورہ دیا ہے۔ اس وقت بورڈ میں ایک سی ای او اور ایک اے سی او خدمات انجام دے رہے ہیں۔صرف یہ دو افسران کام کے دباؤ کو پورا نہیں کرسکتے۔ مزید دو اڈیشنل اے سی ای اوز کا تقرر کیا جائے۔ الحاج محمد یوسف کے انتقال سے متولی زمرہ سے ایک رکنیت خالی پڑی ہے، اس رکنیت کو پُر کرنے الیکشن منعقد کیا جائے۔ضلعی اڈوائزری کمیٹیوں کو مؤثر طریقے سے کام کاج انجام دینے ان کمیٹیوں کو گاڑی فراہم کرنے کمیشن نے ہدایت دی ہے۔ ضلع وقف مشاورتی کمیٹیوں کے چیرمینوں کو ماہانہ اعزازیہ صرف2ہزار روپئے دیا جارہا ہے،اس میں اضافہ کیا جائے۔ ہر وقت اوقافی اداروں کے آڈٹ کو یقینی بنانے، وقف کمیٹیوں کی مقررہ میعاد بڑھ جانے پر ان اداروں کا انتظامیہ راست و قف بورڈ کے ماتحت لے کر اڈمنسٹریٹر کا تقرر کرنے، وقف کانٹری بیوشن کی وصولی میں تیزی لانے، وقف اداروں کے التوا میں پڑے معاملات کی تیزی سے حل کے لئے قابل اور دیانتدار وکلاء کا تقرر کرنے کی کمیشن نے بورڈ کو ہدایات دی ہیں۔

اس اجلاس کے بعد منعقدہ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعظیم نے بتایا کہ بورڈ حکومت کو جو جو تجاویز پیش کرے گا کمیشن ان کا تعاقب کرکے ان تجاویز پر منظوری دلوانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔بورڈ کو مزید سرگرم اور کارآمد بنانے اور التوا میں پڑے معاملے حل کرنے ہر ہفتہ یا کم از کم15دنوں میں ایک مرتبہ بورڈ کی میٹنگ لازمی طلب کرنے کی بھی کمیشن نے ہدایت دی ہے۔کمیشن نے بورڈ کو اچھے مشورے دینے کے علاوہ کئی کارآمد ہدایات بھی دی ہیں۔ان پر اگر واقعی عمل ہو تو اوقافی املاک کے تحفظ اورغیر قانونی قبضے ہٹانے اور وقف املاک کی آمدنی میں اضافہ ضرور ہوگا۔ ان مشوروں اور ہدایات پر کس حد تک عمل ہوگا، یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...