بی بی ایم پی ملکیت کی جائیدادوں کامکمل سروے کرنے کی ہدایت، تجارتی اشتہارات کی ہورڈنگس لگانے کی مشروط گنجائش: گوروگپتا

Source: S.O. News Service | Published on 18th October 2020, 1:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍اکتوبر(ایس او  نیوز) بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے(بی بی ایم پی) جائیداد کی ملکیت کے متعلق مکمل سروے کر کے متعلقہ جگہوں میں لاز می طور پر فنسنگ لگا نے بی بی ایم پی اڈمنسٹر یٹر گورو گپتا نے بی بی ایم پی افسروں کو ہدایت دی ہے۔

بی بی ایم پی صدر دفتر میں بی بی ایم پی جائیداد،اشتہارات اور ٹی ای سی شعبوں کے افسران کے ساتھ جائزہ اجلاس کر تے ہو ئے اڈمنسٹریٹر نے کہا کہ بی بی ایم پی کی جائیدادوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہو ئے ان کا تحفظ اور اس سے زیادہ آمدنی حاصل کر نے کی جانب توجہ دیں۔ اس کے علاوہ بی بی ایم پی ملکیت کی جائیدادوں کو تار کا فینسنگ سے تحفظ فراہم کریں۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر(جائیداد) ہریش نائک نے بتا یا کہ بی بی ایم پی ملکیت کے جملہ6,828جائیداد ہیں، ان میں 324 جائیدادیں کنٹراکٹ پر دی گئی ہیں، جبکہ 168جائیدادوں کی کنٹراکٹ میعادختم ہو گئی ہے۔ کنٹراکٹ میعاد ختم ہو نے کے باوجود ان جائیدادوں کو بی بی ایم پی تحویل میں لینے کے لئے کو ئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے اڈمنسٹریٹر کو یقین دلا یا کہ مو جودہ بازار کی قیمت کے تحت جائیدادوں کو کنٹراکٹ پر دیا جا ئے گا۔

بی بی ایم پی جائیدادوں کی مکمل تفصیلات حاصل کر نے کے مقصد سے ”پا لیکے بھومی“ نامی سافٹ ویر تیار کیا گیا ہے،انہوں نے بتا یا کہ تمام جائیدادوں کو پی آئی ڈی نمبر دیا جا رہا ہے،اس سلسلہ میں اب تک 1,700 جائیدادوں کو پی آئی ڈی نمبر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ بی بی ایم پی جائیدادوں کے سروے کے لئے 4 سروئیرس خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس مو قع پر بی بی ایم پی اشتہارات شعبہ کے جوائنٹ کمشنر وینکٹیش نے بتا یا کہ تجارتی اشتہارات کے متعلق ہورڈنگس لگا نے کا موقع نہیں رہے گا۔ پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ(پی پی پی) کے تحت بس اسٹاپ، فٹ پاتھ،اسکائی واک، عوامی بیت ا لخلاء اورپو لیس چو کیوں کے قریب ہی اشتہارات لگا نے کی گنجائش ہے۔اس پر گورو گپتا نے کہا کہ پی پی پی طرز پر کتنے اشتہارات لگا ئے گئے ہیں،کس کو کنٹراکٹ دیا گیا ہے،کتنی رقم مقرر کی گئی ہے اور اس سے بی بی ایم پی کو کتنی آمدنی ہو رہی ہے اور کن علاقوں میں کنٹراکٹ کی میعاد ختم ہو ئی ہے، اس کی تفصیلات فراہم کر نے افسروں کو ہدایت دی۔

اس مو قع پر ٹی ای سی کے چیف انجینئر سرینواس نے بتا یا کہ شہر کی ٹرافک پو لیس نے29جگہوں کو زیادہ حادثات کے مقامات کے طور پر نشاندہی کر کے رپورٹ پیش کی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ جن سڑکوں پر زیادہ حادثات کا خدشہ ہے وہاں سائنٹیفک طریقہ سے روڈ ہمپ، اسپیڈ لمیٹ کا سائن بورڈ،لائن مارکنگ، بیاری کیڈنگ، لائیٹنگ، ریڈیم لگا ئے جا ئیں گے۔

انہوں نے بتا یا کہ اسی طرح 6ہائی ڈینسٹی کاریڈار کی تعمیر کے علاوہ 14نئے اسکائی واک کے تعمیری کام شروع کئے گئے ہیں۔ابتک6 اسکائی واک کے تعمیری کام مکمل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ نان مو ٹر رجیٹ ٹرانسپورٹ (این ایم ٹی) کے تحت 35.43کلو میٹر سائیکل لائن اور مو ٹر لائن روٹ کے تحت 29.86کلو میٹر فٹ پاتھ کے تعمیری کام جاری ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ شہر میں 2,212بس شلٹرس تعمیر کئے جا ئیں گے،فی الوقت 890بس شلٹرس تعمیر کئے جا چکے ہیں۔جبکہ مزید 1,516 بس شلٹرس کاکام با قی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...