صد فیصد مارکس لینے والے اردو میڈیم طلبہ کا ذکر نہ ہونے پر ایس ایس ایل اسی بورڈ سے بزم اردو وجئے پور نے چاہی وضاحت
وجئے پور ،22؍ مئی (ایس او نیوز ) بزم اردو وجئے پور نے ایس ایس ایل سی بورڈ بنگلورو سے وضاحت طلب کی ہے کہ امسال ایس ایس ایل سی اردو میڈیم میں 625 میں سے 625 مارکس حاصل کرنے والے اردو میڈیم طلبہ کو آیا دور رکھا گیا ہے یا پھر اردو میڈیم کے طلبہ اس قابل نہیں تھے کہ وہ صد فیصد مارکس حاصل کرسکیں ؟
امسال ایس ایس ایل کی امتحان میں جن 125 طلبا نے سو فیصد مارکس حاصل کئے اور ریاست میں سرفہرست رہے ان میں کوئی ایک بھی اردو میڈیم کا طالب علم نہیں ہے ایسا ہرگز ہونہیں سکتا۔ کیونکہ اردو میڈیم طلبہ میں وہ قابلیت موجود ہے جو دیگر زبانوں کے طلبہ کا نہ صرف مقابلہ کر سکتے ہیں بلکہ سبقت بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جانی چاہئے تا کہ اردو میڈیم کے طلبہ کو انصاف ملے ۔
معلوم ہوا ہے کہ پرچوں کی جانچ کے دوران اردو ویالیویشنرس نے 4-5 اردو میڈیم طلبہ کو صد فیصد مارکس دئے تھے مگر بورڈ نے ان مارکس کو مسترد کر کے 99 اور 98 فیصد کردے ہیں ۔ یہ ار دو میڈیم کے طلبہ کے ساتھ نا انصافی ہے۔ اس کی جانچ ہونی چاہئے ۔