بنگلورو : بینکوں کی طرف سے قرض دار کسانوں کی جائداد ضبط نہیں کی جا سکے گی - وزیر اعلیٰ بومئی کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2022, 1:07 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 25؍ ستمبر (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی نے چترا درگہ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران اعلان کیا ہے کہ اب مشکل حالات میں پھنسے ہوئے قرض دار کسانوں کی جائیداد بینکوں کی طرف سے ضبط نہیں کی جا سکے گی ۔
    
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب تک مصیبت اور پریشانیوں میں مبتلا قرض دار کسانوں کو بینکوں کی طرف سے نوٹس جاری کرنے اور ان کی جائداد ضبط کرنے کی کارروائی کی جاتی تھی ۔ اب اس سلسلے کو ختم کرنے کے لئے موجودہ قانون میں ترمیم کی جائے گی اور کسانوں کی جائدادیں ضبط کرنا غیر قانونی قرار دیا جائے گا ۔
    
انہوں نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے دور اقتدار میں کیے گئے اہم فلاحی منصوبوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے بچوں کے لئے اسکالرشپ اسکیم شروع کی گئی اور اب تک 14 لاکھ کسان بچوں کو اسکالرشپ دی گئی ۔ زرعی مزدورں کے بچوں ، ماہی گیروں ، رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں ، بُنکروں کے لئے اسکیمیں بنائی گئیں ۔ تعلیم کے ذریعے روزگار کے منصوبے بنائے گئے ۔ اس کے علاوہ کسانوں کی بہتری کے لئے بغیر سود کے قرضہ ، آب پاشی سمیت کئی دوسرے اسکیمیں تیار کی گئی ہیں ۔     

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...