کوروناوائرس سے انتقال کر جانے والوں کیلئے بنیں گی آخری آرام گاہیں، حکومت نے تمام مذاہب کیلئے بنگلورو شہر کے مختلف مقامات میں 35 ایکڑ اراضی مختص کی

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2020, 2:18 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا سے انتقال کرنے والوں کیلئے بنگلورو کے مضافات میں آخری آرام گاہیں قائم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ حکومت نے تمام مذاہب کیلئے شہر کے مختلف مقامات میں 35 ایکڑ اراضی مختص کی ہے۔ بنگلورو کے چامراج پیٹ کے ایم ایل اے اور سابق ریاستی وزیر ضمیر احمد خان نے چند دنوں قبل وزیر اعلی یڈیورپا کو علیحدہ قبرستان کی ضرورت کے سلسلے میں خط لکھاتھا۔ اس کے بعد مسلم لیڈروں کے وفد نے وزیر اعلی سے بھی ملاقات کی تھی۔ ان کوششوں کے نتیجہ میں حکومت نے اب تمام مذاہب کیلئے بنگلورو کے 4 کونوں میں 35 ایکڑ زمین کووڈ 19 لاشوں کی تدفین اور آخری رسومات کیلئے مختص کی ہے۔ مختص کی گئی اراضی کا ایم ایل اے ضمیر احمد خان، رکن کونسل نصیر احمد اور دیگر نے حال ہی میں دورہ کیا۔ ضمیر احمد خان نے کہا کہ مختص کردہ 35 ایکڑ 18 گنٹہ کی اراضی میں کئی جگہوں پر پہلے ہی سے غیر قانونی قبضے موجود ہیں۔ جو جگہ قبضوں سے پاک ہے وہاں پتھریلی زمین اور بڑے بڑے گڈھے ہیں اور یہ زمین استعمال کے قابل نہیں ہے۔ لہذا ایم ایل اے ضمیر احمد خان نے 20 جولائی 2020 کو وزیر اعلی کو ایک اور مکتوب روانہ کیا ہے۔ اس خط کے ذریعہ غیر مجاز قبضوں سے پاک اور فوری طور پر استعمال کے قابل زمین فراہم کرنے کی وزیر اعلی سے درخواست کی گئی ہے۔

ضمیر احمد خان نے کہا کہ بنگلورو کے موجودہ قبرستانوں میں خالی جگہ نہ کے برابر ہے۔ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد بنگلورو میں اموات کی شرح میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ عام لاشوں کے ساتھ کورونا کی لاشوں کی تدفین کا مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام مذاہب کو یہ مسئلہ درپیش ہے۔ لہذا اس سنگین مسئلہ کے سلسلے میں حکومت سے نمائندگی کرنے کے بعد زمین مختص کی گئی ہے لیکن اس زمین پر قبضے ہوئے ہیں۔

ضمیر احمد خان نے کہا کہ بنگلورو اور کرناٹک کے چند قبرستانوں میں کورونا کی لاشوں کو دفنانے کی مخالفت کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ان واقعات کے سلسلے میں وقف بورڈ سے ضروری قدم اٹھانے کی درخواست کی گئی تھی۔ اب کرناٹک ریاستی وقف بورڈ نے ریاست کے تمام قبرستانوں کی کمیٹیوں کو تحریری طور پر ہدایات جاری کئے ہے۔ کورونا سے ہونے والی اموات کو حکومت کے بتائے گئے اصولوں کے مطابق باعزت طریقہ سے دفنانے کی سخت ہدایت جاری کی گئی ہے۔ کوئی کمیٹی اگر کورونا کی لاشوں کو دفنائے جانے کی مخالفت کرتی ہے تو اس کمیٹی کے خلاف کارروائی کا بھی وقف بورڈ نے اعلان کیا ہے۔ضمیر احمد خان نے کہا کہ قبرستان کی کمیٹیاں ہوں یا عام لوگ، کورونا کی لاشوں کو تنگ نظر سے نہ دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے یہ بات واضح کردی ہے کہ کورونا کی لاشوں کی تدفین، کہیں بھی اس بیماری کے پھیلنے کا ذریعہ ہرگز نہیں بن سکتی۔ کورونا کی لاشوں سے لوگ خوفزدہ نہ ہوں، ان لاشوں کی بے ادبی ہونے نہ دیں ، کووڈ 19 کے ضابطہ کے مطابق ان لاشوں کو باعزت طریقہ سے دفنانے یا انکی آخری رسومات کو انجام دینے کا اہتمام کریں۔ نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے ایم ایل اے ضمیر احمد خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقہ میں کورونا کی لاشوں کی تدفین، آخری رسومات کیلئے رضاکاروں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ نہ صرف مسلمان بلکہ سبھی مذاہب کیلئے یہ ٹیم خدمات انجام دے رہی ہے۔ آیا مذہب کی رسومات کے مطابق پورے ادب و احترام کے ساتھ کورونا سے انتقال کرجانے والوں کو وداع کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں کورونا کی لاشوں کے ساتھ بے ادبی اور غیر انسانی سلوک کے چند شرمناک واقعات پیش آئے ہیں۔ ان واقعات کے بعد ریاست کے وزیر تعلیم سریش کمار نے بھی عوام سے تحریری طور پر اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی لاشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔ کسی بھی سماج لاشوں کے ساتھ بے حرمتی نہیں ہونی چاہئے۔

بہر حال سابق ریاستی وزیر ضمیر احمد خان کی قیادت میں بنگلورو میں مسلم لیڈروں کی کوششوں کے بعد کورونا سے انتقال کرجانے والوں کیلئے آخری آرام گاہ قائم کرنے کو حکومت نے منظوری دی ہے اور اس کا فائدہ تمام مذاہب کے لوگوں کو ہوگا۔ ابتداء میں جب خصوصی قبرستان کی تجویز پیش کی گئی تو سوشل میڈیا میں مخالفت بھی سنائی دی۔ لیکن اب جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے، علیحدہ قبرستان کی ضرورت ناگزیر ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...