بنگلورو سنٹرل جیل میں ٹیلی میڈیسن نظام جاری کرنے ہدایت، محکمہ صحت کے کمشنر رندیپ نے پراپنا اگراہارا کا افسران کے ساتھ دورہ کیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th November 2022, 12:19 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍نومبر(ایس او  نیوز)محکمہ صحت کے کمشنر ڈی رندیپ نے ہدایت دی ہے کہ سنٹرل جیل میں طبی نظام مضبوط کرنے اور ایمرجینسی نفسیاتی صحت پر قابو پانے ٹیلی میڈیسن نظام جاری کیا جا ئے۔ حال ہی میں یہاں پرا پنا اگرا ہارا میں واقع سنٹرل جیل کا افسروں کی ٹیم کے ساتھ دورہ کر تے ہو ئے قیدیوں کی طبی حالت اور مرکزو ریاستی حکومتوں کی جانب سے فراہم طبی سہولتوں کاجائزہ لیتے ہو ئے رندیپ نے یہ ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو قدوائی،نمہانس اسپتالوں میں مو جود جدید سہولتوں کے ساتھ قومی صحت ابھیان،نفسیاتی مرض کا تحفظ،انسداد تمباکو اسکیم کا نفاذ،آیوشمان بھارت،آروگیہ کرناٹک کارڈ کی خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عام افراد کو حاصل تمام طبی سہولتیں سنٹرل جیل کے قیدیوں کو بھی فراہم کی جائیں اور قیدیوں کو دوائی فراہم کرنے ادویہ کا ذخیرہ بڑھا جا ئے۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو علاج کے لئے باہر جانے کے دوران حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جائے۔ سنٹرل جیل میں 5ہزار قیدی ہیں اور یہاں طبی نظام میں کو ئی مسئلہ نہیں ہے،جبکہ بیکری،کمروں،شعبہ سنگیت کا دورہ کر کے جائزہ لیا گیا۔ ان شعبوں میں طبی نظام میں سدھار کے لئے جیل کے شعبہ صحت کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔ آیو شمان بھارت۔آروگیہ کرناٹک کارڈ کے لئے رجسٹریشن جاری ہے عوام قریبی ہیلتھ مرکز،سمودایہ بھون،تعلقہ و ضلع اسپتال کا دورہ کر کے درکار دستاویزات پیش کر کے طبی کارڈ حاصل کریں۔ اس موقع پرمحکمہ صحت وخاندانی بہبود کی ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر رجنی ودیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...