بابری مسجد ملکیت معاملہ ؛ آج ہوگا فیصلہ؛ کرناٹک میں ہائی الرٹ، تمام تعلیمی ادارے بند

Source: S.O. News Service | Published on 9th November 2019, 10:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍نومبر(ایس او  نیوز) سپریم کورٹ کی طرف سے ہفتہ 9نومبرکی صبح بابری مسجد۔ رام جنم بھومی کے صدیوں پرانے تنازعے پر قطعی فیصلہ سنانے کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا۔ شہر بنگلورو میں بھی اس فیصلے کے پیش نظرحالات کی نگرانی کے لئے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے احتیاطی طورپر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے -وزیر برائے تعلیم سریش کمار نے بتایا کہ عدالت کے فیصلے کے پیش نظر حالات میں کسی طرح کے بگاڑ کے خدشات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے احتیاطاً ایک دن ریاست بھر میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے -شہر کے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے ’سالار‘ کو بتایا کہ شہر میں عدالت کے اس فیصلے کے سبب حالت میں کسی طرح کا بگاڑ نہ آئے اس کے لئے تمام احتیاطی قدم اٹھالئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں حفاظتی انتظامات کے لئے 8 ہزار سے زائد سیول پولیس جوانوں کے ساتھ ساتھ کے ایس آر پی،سی اے آر فورس کے جوان متعین رہیں گے اور ان کی مدد کے لئے مرکزی نیم فوجی دستوں پر مشتمل سریع الحرکت فورس(آر اے ایف) جوانوں کی 50کمپنیاں، سی آر پی ایس کے 50پلاٹوں اور دیگر جوان جابجا متعین رہیں گے۔ پولیس کی طرف سے جن حساس مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے وہاں پر خصوصی طور پر حفاظت کے لئے قدم اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے انہوں نے مسلم اور ہندو رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی اور ان تمام سے گزارش کی ہے کہ امن وامان برقرار رکھیں۔ عدالت کے فیصلہ سے جس طرح کی صورتحال پیدا ہوگی اس سے نپٹنے کے لئے پولیس فورس پوری طرح مستعد ہے۔ بھاسکر راؤ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے متعلق کسی بھی طرح کی بات سوشیل میڈیا پر شیئر کرنے پر سختی سے پابندی لگائی گئی ہے-

اس پابندی کو پامال کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ان پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ا س کے علاوہ سوشیل میڈیا کے ذریعے فیصلے کے متعلق کسی بھی طرح کا تبصرہ کرنے یا عوام میں افرا تفری پھیلانے والوں پر بھی پولیس نظر رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیا کے ذریعے عوام اس فیصلے کے متعلق کوئی بھی قابل اعتراض اپ ڈیٹ شیئر کرنے یا اسے فارورڈ کرنے سے گریز کریں۔عوام کی طرف سے اگر امن وامان برقرار رکھنے میں تعاون ملے گا تو شہر کی پولیس کی طرف سے صورتحال کی پوری مستعدی سے نگرانی کے ساتھ ساتھ امن کی فضاء کو برقرار رکھا جا سکے گا-

 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...