میسورو: قاتلانہ حملے میں زخمی تنویر سیٹھ کی حالت ابھی خطرے سے باہر نہیں۔ ڈاکٹروں کابیان

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2019, 4:13 PM | ریاستی خبریں |

میسورو 18/نومبر (ایس اونیوز) شادی کی ایک تقریب میں شریک رکن اسمبلی تنویر سیٹھ پر جو قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے ان کا علاج کرنے والے کولمبیا ایشیاء اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت ابھی نازک بنی ہوئی ہے اور آئندہ 48گھنٹوں تک یقینی طور پر ان کی صحت کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

خیال رہے کہ تنویر سیٹھ جب شادی کی تقریب میں بیٹھے ہوئے تھے تو فرحان پاشاہ (۵۲سال) نامی شخص نے اچانک قصائیوں کے استعمال میں آنے والے چاپر سے گردن کے حصے پرحملہ کردیا تھا جسے بعد میں وہاں پر موجود لوگوں نے دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔اور زخمی تنویر سیٹھ کو فوری طور پر اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

کولمبیا ایشیاء ہاسپٹل کے ڈاکٹر اوپیندرا شینوئی نے بتایا کہ ”ان کے دماغ اور دل کو جوڑنے والی خون کی رگین اوردوسرے اعصاب کو گردن کے حصے میں نقصان پہنچا ہے۔ہم ان کا بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر لیول نارمل سطح پر لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کے گردن بڑی حد تک کام کررہے ہیں۔ علاج کا مثبت اثر ہورہا ہے۔ پھر بھی آئندہ 48گھنٹوں تک کچھ کہنا مشکل ہے۔ا ن کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیاہے۔“

دوسری طرف پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے مایوسی اوراضطراب کی حالت میں یہ حملہ کیاتھا”ایم ایل اے کسی کے بھی کام نہیں آرہے تھے۔ کوئی ترقیاتی کام نہیں کررہے تھے۔اس لئے میں نے انہیں قتل کرنے کی ٹھان لی۔“لیکن پولیس یہ مان رہی ہے کہ ملزم کا یہ بیان مشکوک ہے۔ اس کے پیچھے اصل راز کیا ہے یہ جاننے کے لئے گہری تفتیش کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...