پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات:بنگال میں 78 اور آسام میں 79 فیصد پولنگ

Source: S.O. News Service | Published on 7th April 2021, 9:32 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍اپریل (ایس او نیوز؍یواین آئی) پانچ ریاستوں میں منگل کے روز ہونے والی ووٹنگ کے دوران مغربی بنگال میں 78 فیصد، آسام میں 79 فیصد، کیرالا میں 70 فیصد تمل ناڈو میں 65 سے 70 فیصد کے بیچ اور پڈوچیری میں 78 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ 

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں  تیسرے مرحلے کی پولنگ میں شام ساڑھے چھ بجے 78 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔ یہاں کی 31 سیٹوں پر 205 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ 7.8 کروڑ ووٹر کریں گے ۔ 

آسام میں تیسرے اور آخری مرحلے میں 40 اسمبلی سیٹوں کے لیے 79 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ یہاں کل 7919641 رائے دہندگان  337 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔ تمل ناڈو میں شام ساڑھے چھ بجے تک 65 سے 70 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ۔ یہاں ایک ہی مرحلے میں 3998 امیدواروں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ ہو گا۔

 کیرالہ کی کل 140 سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ کروائی جا رہی ہے ۔ یہاں ساڑھے چھ بجے تک 70 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ پڈو چیری میں دو پہر ساڑھے چھ بجے تک 78 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ یہاں بھی ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ کرائی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔