اُترپردیش، پنجاب، گوا، منی پور اور اُترکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کا اعلان؛10 فروری سے ہوگا آغاز، 10 مارچ کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th January 2022, 7:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 8 جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) الیکشن کمشنر نے اُترپردیش، پنجاب، گوا اور اُترکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز اُترپردیش سے 10 فروری کو ہوگا، جبکہ ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پنجاب، اتراکھنڈ اور گوا میں 14 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ کرائی جائی گی، منی پور میں 27 فروری اور 3 مارچ کو دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے، اسی طرح اُترپردیش میں پولنگ سات مرحلوں میں ہوگی۔ یعنی 10 فروری، 14 فروری، 22 فروری، 23 فروری، 27 فروری، 3 مارچ اور 7 مارچ کویہاں ووٹنگ کرائی جائے گی۔

تمام پانچ ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل اختتام کو پہنچنے کے بعد 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور ایک ہی دن پانچوں ریاستوں کے نتائج سامنے آئیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کورونا وباء کے چلتے اس بات کی تاکید کی ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ریلیاں صرف کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے ہی نکالی جا سکتی ہیں اور سیاسی جماعتوں کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ  ان ریلیوں میں شریک افراد کے لیے ماسک اور سینیٹائزر کا بندوبست کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق اس بار ووٹنگ کے لیے 1 گھنٹے کا اضافی وقت بڑھا دیا گیا ہے - 

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...