آشا کارکنوں کی جانب سے ہبلی میں احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2020, 7:48 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی،23؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی متحدہ آشا کارکنوں کی تنظیم، ہبلی شاخ کی جانب سے حکومت کی وعدہ خلافی کے خلاف ریاست گیر احتجاج کے پیش نظر یہاں بھی احتجاج منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے آئی سی یوٹی کے ضلع سکریٹری رمیش ہوسمنی نے کہا کہ گزشتہ 20 دنوں سے ریاست کے 42ہزار کورونا وائرس آشا کارکن کورونا کے خلاف خدمت انجام دے رہے ہیں اور مسلسل20/دنوں کی جدوجہد کے بعد وزیراعلیٰ نے تیقن دیا تھا کہ ان کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وعدہ کئے ہوئے دو ماہ کا عرصہ گزرگیا لیکن حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا اور کووِڈ کے اس موقع پر آشا کارکنوں کو تنخواہ نہ ملنے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے کل 12ہزار روپئے اعزازی بھتہ آشا کارکنوں کو جاری کیا جائے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارتی شٹرنے کہا کہ گزشتہ 10تا 29جولائی جدوجہد اور 29جولائی کوریاست گیر سطح پر عوامی منتخب نمائندوں کے گھرو ں کامحاصرہ کرنے کے بعد حکومت نے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا لیکن اب تک اس پرعمل نہیں کیاگیا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حسب وعدہ تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔ آشا کارکنوں کو کووِڈ۔19 حفاظتی ساز وسامان فراہم کیا جائے۔گزشتہ دو سال سے باقی تنخواہ اور کووِڈ۔19کی امدادی رقم 3ہزار روپئے جاری کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...