اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی کاپی پھاڑی، کہا- یہ بل ملک کوتقسیم کرنے جیسا

Source: S.O. News Service | Published on 9th December 2019, 11:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اوررکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے شہریت ترمیمی بل کے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون اس لئے بنایا جارہا ہے کہ دوبارہ تقسیم ہو۔ انہوں نے بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محمد علی جناح کی بات کو خارج کیا اورمولانا ابوالکلام آزاد کی بات کے ساتھ چلے۔ بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نےکہا کہ ہمارا ہندوستان سے 1000 سال کا تعلق ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ نےکہا کہ آخرہمارا گناہ کیا یہی ہےکہ ہم مسلمان ہیں۔ آپ مسلمانوں کو اسٹیٹس لیس بنا رہے ہیں۔ اس بل سے ملک کو خطرہ ہے۔

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پیرکولوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اس بل کی کاپی پھاڑ دی۔ اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے مرکزی وزیرروی شنکرپرساد نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کی توہین ہے۔ بل پربحث میں حصہ لیتے ہوئے اسد الدین اویسی نے الزام لگایا کہ یہ حکومت مسلمانوں کے خلاف سازش کررہی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ یہ بل ایک بارپھر سے ملک کوتقسیم کے راستے پرلے جانے کا راستہ تیار کرے گا۔

اسد الدین اویسی نے یہ بھی الزام لگایا کہ یہ بل آئین کی بنیادی اقدارکے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے شہریت کارڈ کو پھاڑا تھا اورمیں آج اس بل کو پھاڑتا ہوں۔ اس کے بعد انہوں نے بل کی کاپی پھاڑ دی۔ اس دوران اسدالدین اویسی کی آوازلرزرہی تھی۔ اس پر وزیر قانون روی شنکرپرساد نے کہا کہ اویسی سینئررکن ہیں اورانہوں نے جوکیا ہے وہ ایوان کی توہین ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ پی پی چودھری نے کہا کہ اویسی نے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔

وہیں دوسری طرف لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے ’شہریت (ترمیمی) بل 2019‘ کو آئین کے روح کے خلاف قراردیتے ہوئے برسراقتدارپارٹیوں پرالزام لگایا کہ وہ سیاسی فائدے کے لئےملک کومذہبی بنیاد پرتقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کانگریس کے منیش تیواری نے بل پربحث کی ابتدا کرتے ہوئےکہا کہ یہ بل آئین کے کئی آرٹیکلوں کی خلاف ورزی اوربابا صاحب بھیم راؤامبیڈکرکے ذریعہ تخلیق کئےگئےآئین کی روح کی حقیقی جذبہ کےخلاف ہے۔ برسراقتدار پارٹیاں اس بل کے سلسلے میں پرجوش ہیں اور پورا ملک ان کے اس تقسیم کاری جذبے کو سمجھ رہا ہے۔ ہمارے آئین میں سبھی شہریوں کے لئے برابری کی بات کہی گئی ہے لیکن یہ بل برابری کے حقوق سے لوگوں کو محروم کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔