ای ڈی کیخلاف اپوزیشن پارٹیاں پہنچی الیکشن کمیشن، ای ڈی کو لگام دینے کا کیا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2024, 10:51 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) عام انتخابات سے قبل تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال کرکے اپوزیشن کے لیڈروں اور منتخب وزارئے اعلیٰ کی گرفتاریوں اوراپوزیشن پارٹیوں کو ڈرانے، دھمکانے اور ان کی آوازوں  کو دبانے کے خلاف اپوزیشن اتحاد انڈیا کے لیڈروں نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرکے فوری طور پر مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن نے ای ڈی کو لگام دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر کمیشن کسی ریاست کے ڈی جی پی کو تبدیل کرسکتا ہے تو ای ڈی پر کنٹرول کیوں نہیں کرسکتا۔ کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال،ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی، ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک اوبرائن اور محمد ندیم الحق،سی پی آئی ایم لیڈر سیتا رام یچوری ،عام آدمی پارٹی لیڈرسندیپ پاٹھک، پنکج گپتا، این سی پی  لیڈر جتیندراوہاڑ، ڈی ایم کے لیڈر پی ولسن اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر جاوید علی پر مشتمل وفد نے اپوزیشن پارٹیوں اور لیڈروں کے  خلاف مرکزی حکومت کی معاندانہ کارروائی کی شکایت کی۔

اپوزیشن لیڈروں نے کہا کہ پورا ملک مرکزی ایجنسیوں  کی غیر قانونی استعمال کے ذریعہ اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنانے،ان کی آواز دبانے اور ڈرانے دھمکانے کا گواہ ہے۔ اقتدار میں موجود پارٹی  کے ذریعہ  ریاستی مشینری کا اس طرح  بے جا غلط استعمال آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے   انعقاد کے لئے براہ راست خطرہ ہے۔اپوزیشن رہنماؤں نے اپنی شکایت میں کہا کہ اس سے ہماری جمہوریت کی بنیاد یں مکمل طور پر ختم ہوگئی ہیں اورآزادانہ ومنصفانہ انتخابات پرسوالیہ نشان لگ چکا ہے۔اپوزیشن لیڈروں نےدہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ محض چند ہفتوں میں ریاستوں کے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے دو وزرائے اعلیٰ کو گرفتار کرلیا گیا جو موجودہ حکومت کے خلاف آواز بلند کررہے تھے۔ 

اپوزیشن لیڈروں نے کہاکہ آئینی عہدوں پر فائز افراد کی یہ گرفتاریاں واضح طور پر ان ریاستوں کے جمہوری کام کاج پر اور ان پارٹیوں پربھی اثر انداز ہونا ہے۔اپوزیشن نے  تازہ گرفتاری کو جان  بوجھ کر اٹھاگیا قدم بتاتے ہوئےکہا کہ اس کا مقصد ان  پارٹیوں کے کارکنان اوربڑے پیمانہ پر اپوزیشن کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔اپوزیشن رہنماؤں نے کمیشن سے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کی گرفتاری اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارگزار صدر ہیمنت سورین کی گرفتاری کا مقصد رائے دہندگان کو پیغام دینا ہے کہ حکمراں بی جے پی حقیقی اپوزیشن کو برداشت نہیں کرے گی کیونکہ یہ دونوں ہی لیڈران سماج میں حاشیہ پر موجود لوگوں کی حمایت کررہے تھے۔ اپوزیشن لیڈروں نے کانگریس کے بینک کھاتوں کو منجمد کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔لیڈروںنے کہا کہ مرکزی حکومت کی ایک اور ایجنسی محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس کو نشانہ بنایا۔۱۹۹۴ء کے معاملوں کو پیش کرکے انکم ٹیکس نے کارروائی اور نہ صرف پارٹی کے کھاتوں کومنجمد کردیا بلکہ پارٹی کو نقصان پہنچانے کی نیت سے زبردستی وصولی بھی کی تاکہ اہم اپوزیشن پارٹی کولوک سبھا انتخابات بلاروک ٹوک لڑنے سے روکا جاسکے۔اپوزیشن نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاںسیاسی جماعتوں کے  لئے لیول پلئینگ فیلڈ میں رکاوٹ ڈالنے کی  مرکزی حکومت کی واضح حکمت عملی ہے۔یہ واقعات پورا ملک دیکھ رہا ہے۔ اپوزیشن  لیڈروں نے میڈیا رپورٹس کے ساتھ ۱۰؍ ایسے واقعات کی نشاندہی بھی کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کو کس طرح نشانہ بنایا جارہاہے۔اس میں این سی پی لیڈرروہت پوار کے گھر پرای ڈی کے چھاپے،ترنمول کانگریس کے لیڈرشنکر آدھیا کی ای ڈی کے ذریعہ گرفتاری،مغربی بنگال میں ٹی ایم سی لیڈرسجیت بوس اورتپس رائے پر ای ڈی کے چھاپے، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ای ڈی کے ذریعہ گرفتاری ،عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ این ڈی گپتا پر ای ڈی کے چھاپے،کانگریس پارٹی کے بینک کھاتوں کاانجماد اور دیگر واقعات۔ 

ایک نظر اس پر بھی

امت شاہ کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں کی گئی تقریر میں موجود ’8 جھوٹ‘ سے دگ وجئے سنگھ نے اٹھایا پردہ!

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ واقع کھلچی پور میں انتخابی تشہیر کے دوران ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران کی گئی ان کی تقریر پر کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ نے آج زوردار حملہ کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ...

ہیمنت سورین کو چچا کی آخری رسومات میں شرکت کی نہیں ملی اجازت، عدالت نے عبوری ضمانت دینے سے کیا انکار

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اپنے بڑے چچا راجہ رام سورین کی آخری رسومات اور شرادھ میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔ پی ایم ایل اے کورٹ نے عبوری ضمانت سے متعلق ان کی عرضی کو نامنظور کر دیا ہے۔ ہیمنت سورین نے اپنے چچا کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لیے عدالت سے 13 دنوں کی ...

دو مراحل کی ووٹنگ کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار! تیجسوی یادو

  راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ہفتہ کو کہا کہ دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے تحت 19 اپریل اور 26 اپریل کو ووٹنگ کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔

میرے خلاف بیان دینے والوں کے بی جے پی سے قریبی تعلقات!، ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اروند کیجریوال کا جواب

اروند کیجریوال نے ای ڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کیا ہے۔ وہ دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ کیجریوال نے عدالت عظمیٰ میں کہا ہے کہ جن چار گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر ای ڈی نے انہیں گرفتار کیا ہے ان کا ...

لوک سبھا انتخابات: بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر نہیں ملے، آگے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! اکھلیش یادو کا طنز

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مراحل میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹر مہینے ملے اور آئندہ مراحل میں اسے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! سماجوادی پارٹی سربراہ نے جمعہ کو ہونے والی دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے بعد ایک ...

سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کی درخواست ضمانت منظور، سزا منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

سابق رکن پارلیمنٹ اور دھننجے سنگھ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے لیکن عدالت نے ان کی سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ ہائی کورٹ کی جسٹس سنجے کمار سنگھ کی سنگل بنچ نے ہفتہ کو یہ فیصلہ سنایا۔