ملٹی پریس سوشل سروس سوسائٹی کے سالانہ جلسہ میں سبھی مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مل جل کر رہنے پر زور

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2022, 5:29 PM | ریاستی خبریں |

شیموگہ، 12؍مئی (ایس او نیوز)    بروز منگل 10؍ مئی 2022 کو ملٹی پریس سوشل سروس سوسائٹی   شیموگہ  نے لگان مندر گاڑی گوپال شیموگہ کے  ہال میں سالانہ جلسے کا انعقاد کیا۔ یہ اس سوسائٹی کا  تینتیسواں سالانہ جلسہ تھا۔ سوسائٹی  باالخصوص تعلیم و تدریس کی ترقی، اور خواتین کے حقوق اور ان کی حفظان صحت کے باب میں خدمات انجام دینے پر توجہ کرتی ہے۔ اس جلسے میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی الگ الگ علاقوں سے آئی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 جلسے کا افتتاح ڈاکٹر سیلومنی آر، ڈپٹی کمشنر ضلع شیموگہ  نے کیا اور صدارت کے فرائض ڈاکٹر فرانسس سیرلڈ ایس،جے نے ادا کیے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے قومی انعام یافتہ شاعر و ادیب اور ریاستی ایوارڈ یافتہ بہبودی و خواتین و اطفال کے نمایاں خدمت گار ڈاکٹر حافظ کرناٹکی نے شرکت کی۔ اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے ڈاکٹر شیو مورتی شیواچاریہ سوامی جی، ترلاباجگت گرو مٹھا اور ڈاکٹر لیوی ڈی سوزا، ایس،جے، سائنٹسٹ وظیفہ یاب پرنسپل سنت آلوشیس کالج منگلور نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ شرکا اور بہت سارے دانشوروں نے اس جلسے میں شرکت کی۔ جن میں ڈاکٹر کلی فرڈ روشن پن ٹو سکریٹری شیموگا ملٹی پرپس سوشل سروس سوسائیٹی شیموگہ، فادر میلوین جوزف پن ٹو اور شری متی پرسلّا ماٹیش کے نام قابل ذکر ہیں۔ ڈاکٹر سرومنی ڈپٹی کمشنر شیموگہ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہندو، مسلم، کرسچین غرض سبھی مذاہب کے نمائندے اور عوام ایک ساتھ یہاں  مل جل کر ایک برادری کے ممبر کی طرح بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس تصویر اور ملک عزیز کی اس تقدیر کو زندہ رکھنے میں ہی ملک کا بھلا ہے۔ اور امن و امان کی گیارنٹی ہے۔

کنڑا شاعر مسٹر فلیکس جو زف نورنانے خوب صورت کنڑا گیت  سنایا۔اور اپنی آواز سے سماں باندھ دیا۔ گیت میں یکجہتی کا پیغام اور خواتین کے حقوق کی حفاظت کے بہت واضح پیغامات تھے۔

    مہمان خصوصی ڈاکٹر حافظ کرناٹکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ؛ یہ بڑی بات ہے کہ آج کے اس جلسے میں ہر مذہب، مسلک، اور عقیدے سے تعلق رکھنے والی ہزاروں خواتین شریک ہیں۔ جلسہ بہ ظاہر عیسائی مذہب کے بینر کے تلے ہورہا ہے مگر شرکا، خواتین میں ہندو مسلم اور دوسرے مذاہب کے ماننے والی خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مذہب اور عقیدہ ہمارا نجی معاملہ ہے۔ ہم جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو انسانیت کی خدمت کا جذبہ لے کر باہر نکلیں۔ انسان بن کر باہر نکلیں، اور انسانیت، مساوات، اور بھائی چارے اور بچوں اور عورتوں کے حقوق کے تحفظ کا جذبہ لے کر باہر نکلیں تا کہ ملک عزیز کے چہرے پر نکھار پیدا ہو۔ کل تک ہمارے کانوں میں مندر اور گرجاگھر کی گھنٹیاں شہد گھولتی تھیں۔ اذانوں کا ترنم اور اس کی پکار میں صبح کی چاندی کھنکتی تھی۔ اور ہم نئے جذبے اور جوش کے ساتھ زندگی کا سامنا کرتے تھے۔ مگر آج ہمارے وطن کے باشندوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہمیں ہندوستان کے سیکولر چہرے کی چمک میں اضافہ کرنا ہے۔ اور اس کی مثال قائم کرنی ہے۔اور تعلیم و صحت پر توجہ کرکے ملک عزیز کو مہذب اور ہر طرح صحت مند بناناہے۔

اس موقع پر     ڈاکٹر شیومورتی شیواچاریہ کو 2021کے شری چیتنیا اعزاز سے سرفراز کیا گیا تو ڈاکٹر لیوڈی سوزا، ایس جے کو 2020کے لیے شری چیتنیا اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ ڈاکٹر شیومورتی شیواچاریہ جی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سبھوں کو اپنے ملک اور اپنے ملک کے باشندوں اور ان کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہیے۔ صدر جلسہ ڈاکٹر فرانسس سیراؤ، ایس جے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب کو اپنی استطاعت کے مطابق اپنے وطن کی اور اپنے وطن والوں کی مذہب و ملت کی سطح سے اوپر اٹھ کر خدمت کرنی چاہیے۔ شیموگا ملٹی پرپس سروس سوسائیٹی پچھلے تینتیس سالوں سے اس کوشش میں لگی ہوئی ہے کہ چند شرپسند لوگ ملک عزیز کے ماحول کو خراب کرنے میں لگے ہیں۔ ان کے مقابلے میں ہماری تعداد زیادہ ہے۔ اس لیے ہم مل جل کر اور سبھی مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر ہندوستان کے سیکولر کردار اور اس کے باوقار چہرے کی حفاظت کریں گے۔ 

    یہ خوب صورت اور ایکتا و اتحاد اور خدمت کے جذبے کی پرورش کرنے والا شاندار جلسہ ڈاکٹر کلی فرڈ روشن پن ٹو کے شکریہ کے ساتھ اختتام کو پہونچا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...