ہمت ہے تو وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کیا جائے، کانگریس اور بی جے پی کو سی ایم ابراہیم کا چیلنج

Source: S.O. News Service | Published on 3rd July 2022, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍جولائی (ایس او نیوز) اگر ہمت ہے تو ریاست کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگااس کا اعلان کیا جائے۔ قومی پارٹیوں کانگریس اور بی جے پی کو جے ڈی ایس کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے چیلنج دیا ہے۔

جے ڈی ایس کے ریاستی دفتر جے پی بھون میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھ رہا تھا کہ راجنا معافی مانگیں گے لیکن اب وہ امید کے برخلاف باتیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سدارامیا کا جوش وخروش اب پرانا ہوچکا ہے۔ایسی باتیں ہورہی ہیں۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جنتادل میں اب دم خم نہیں، اگر ایسا ہے تو جے ڈی ایس سے خوف کیوں ہے؟ انہو ں نے سوال کیا کہ ڈی کے شیوکمار اور سریش نے راجنا سے متعلق کیا کہا؟ انہو ں نے کئی جلسوں میں سدارامیا کو پرانا ماڈل بھی کہا ہے۔ ہم نے کچھ کہا تو بی ٹیم اور آپ کچھ کریں یا کہیں تو بی ٹیم نہیں۔ہم ہی دیوے گوڈا کی جائیداد نہیں بلکہ پورا ملک دیوے گوڈا کی جائیداد ہے۔یہ بات کانگریس کے وینوگوپال بھی اچھی طرح جانتے ہیں اس بات کو، ہمیں کہنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن سدارامیا کو ڈپیوٹ وزیراعلیٰ کس نے بنایاتھا؟ مجھے جے ڈی ایس کا ریاستی صدر کس نے بنایا؟انہوں نے کہاکہ راجنا کو انے ریمارکس کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔آنے والے دنوں میں ریاست میں کچھ بھی حادثہ ہوسکتا ہے۔اس کا الزام ہم پر نہ لگایا جائے۔راجنا کو یہ سی ایم ابراہیم کا انتباہ ہے۔

انہوں نے کانگریس اور بی جے پی سے سوال کیا کہ جے ڈی ایس سے آپ کوخوف کیوں ہے؟ دیوے گوڈا سے معافی مانگنے راجنا سے ہم نے نہیں کہا تھا بلکہ ڈی کے شیوکمار اوران کے بھائی سریش نے کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ دراصل بی جے پی کی بی ٹیم جے ڈی ایس نہیں بلکہ کانگریس بی ٹیم بن کر کام کررہی ہے۔ابراہیم نے مزید کہا کہ جے ڈی ایس دیوے گوڈا کی ذاتی ملکیت نہیں۔ دیوے گوڈا اس ملک کے سابق وزیراعظم ہیں اس لئے ہر ایک ان کا احترام کرتا ہے۔راجنا شاید یہ بھول گئے ہیں۔ریاست میں اسمبلی انتخابات قریب ہیں۔پھر کانگریس نے اب تک وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کیو ں نہیں کیا؟اسی طرح بی جے پی بھی یہ اعلان کرے کہ اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ ہم شان سے کہہ رہے ہیں کہ ہمارا وزیراعلیٰ کاامیدوار ایچ ڈی کمارسوامی ہیں۔اگر تم میں ہمت ہے تو اپنی اپنی پارٹی سے وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کیا جائے۔کانگریس اور بی جے پی کو سی ایم ابراہیم کا یہ چیلنج ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...