ایم ای ایس پر پابندی عائد کی جائے اور غنڈہ گردی کرنے والو ں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے:انیتاکمارسوامی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd December 2021, 11:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22؍دسمبر(ایس او  نیوز) بیلگاوی میں ایم ای ایس تنظیم پر پابندی عائد کی جائے اور غنڈہ گردی کررہے افرا د کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اورآئندہ اس طرح کی غنڈہ گردی کو موقع نہ دیاجائے۔یہ مطالبہ رکن اسمبلی انیتا کمار سوامی نے ریاستی حکومت سے کیا۔انہوں نے یہاں تعلقہ کے رام پور دیہات میں لوئیر پرائمری اسکول کی عمارت اور چنامارے گوڈنادوڈی کے لوئیر پرائمری اسکول کے افزود کمروں کے تعمیری کام کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ملک سکیولر ملک ہے،ہر ایک زبان کے بولنے والوں کی عز ت کی جانی چاہئے۔شیواجی او ر سنگولی رائنادونوں ملک کی عظیم شخصیتیں ہیں،ایسے وطن پرستوں کی بے حرمتی ہر گز برداشت نہیں کی جاسکتی۔ایم ای ایس تنظیم نے سنگولی رائنا کے مجسمے کو نقصان پہنچاکر امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے،سماج میں نفرت پھیلانے والوں پر سخت کارروائی کی جانی چاہئے اور تنظیم پر فوری پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ انیتاکمار سوامی نے سابق اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار کے خلا ف برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ عورت کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے کے بجائے گندی ذہنیت کا مظاہرہ کر کے ایوان کے تقدس کو پامال کیاہے۔رمیش کمار کے اس رویے کی ملک بھر میں مذمت کی جارہی ہے اور ریاست کا نام بدنام ہواہے،ایوان میں مثالیں پیش کرنے کے لئے کئی اور معاملات تھے،مگر ایسے معاملوں کو مذاق بناکر عورتوں کی بے عزتی کی ہے۔آئندہ کوئی بھی عوامی نمائندہ اس طرح کے بیان نہ دے توبہتر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچے کو تعلیم کی سہولت فراہم ہو ایسے انتظاما ت کئے جانے چاہئیں۔دیہی علاقوں میں تعلیم عام کرنے سے ہی دیہاتوں اور ملک کی ترقی ممکن ہوسکتی ہے۔ہر بچے کو معیاری تعلیم دی جانی چاہئے،اسی مقصد کے تحت دیہی علاقوں کے اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ کو چاہئے کہ بچوں کو معیاری تعلیم دیں اور انہیں اچھے شہری بنانے میں اہم کردار اداکریں۔کئی علاقوں میں اسکولی عمارتوں کی حالت خستہ ہے،اس لئے ضلع پنچایت،تعلقہ پنچایت اور رکن اسمبلی کے فنڈ سے اسکولی عمارتوں کی مرمت کا کام کیاجارہاہے۔ تمام سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔سرکاری اسکولوں میں اچھاماحول قائم کیاگیا تو طلباء کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔انیتا کمارسوامی نے کہا کہ رام نگرم اسمبلی حلقے کو سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے خصوصی ترجیح دی ہے اوریہاں پالی ٹیکنیک، انجینئرنگ کالج، لاء کالج کیلئے منظوری دی ہے۔آئندہ بھی اسی طرح تعلیم کے شعبے پر توجہ دی جائے گی۔اس موقع پر جے ڈی ایس تعلقہ صدر راج شیکھر،بی اومیش،رام کرشنا،مہادیو،جئے کمار اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...